Maktaba Wahhabi

141 - 566
﴿ اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُعْرِضُونَ ﴾ (الأنبیاء:۱) ’’لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیاپھر بھی وہ بے خبری میں منہ پھیرے ہوئے ہیں۔ ‘‘ مذموم غفلت کی تین اقسام ہیں: پہلی قسم:… غفلت ِ عارضہ: لوگوں میں سے نیکو کار اورصالحین کے لیے بھی کبھی کبھی غفلت پیش آتی ہے، مگر ان صالحین کی غفلت بہت ہی کم اور جلدی ختم ہونے والی ہوتی ہے اوروہ بہت جلد ہی اس غفلت سے چوکنے ہوجاتے ہیں اوروہ جزاء و حساب کو یاد کرنے لگتے ہیں اوراس غفلت سے توبہ کرنے لگتے ہیں اور اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُمْ مُبْصِرُونَ ﴾ (الأعراف:۲۰۱) ’’یقینا جو لوگ خدا ترس ہیں جب ان کو کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وہ یاد میں لگ جاتے ہیں یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ ‘‘ دوسری قسم:… متکرر غفلت: غفلت کی وہ قسم ہے جس میں مسلمانوں میں سے گناہ گار اور فاسق لوگ گناہ کی حالت میں زندگیاں گزار رہے ہیں۔ خواہ ان کے گناہ کم ہوں یا زیادہ۔ آپ دیکھیں گے کہ کبھی تو وہ غفلت کے شکار ہوتے ہیں اور کبھی اس سے بیدار ہوجاتے ہیں۔ کبھی ان کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ وہ اپنے نفسوں کو بھی بھول جاتے ہیں، اور پھر دوسرے ہی لمحے ان کی حالت بدلتی ہے اوروہ یاد میں لگ جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ انسان کو ہر وقت یاد دلاتے رہنا چاہیے۔یہاں تک کہ یہ لوگ صراط مستقیم ؛ سیدھے راستہ پر چلنے لگ جائیں۔
Flag Counter