Maktaba Wahhabi

58 - 566
لازم ہے۔ عیش پرستی کے اسباب عیش پرستی کے کئی اسباب ہیں ، ان میں سے بعض درج ذیل ہیں: ۱۔لمبی امیدیں اور موت کوبھلا دینا: عیاشی کے اسباب میں سے اہم سبب موت کو بھلا کر زندگی کی لمبی اُمیدیں لگانا ہے۔ انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیشہ اس دُنیا میں رہنے والا ہے اور اسے ابھی اتنی جلدی موت آنے والی نہیں۔ ۲۔اندھی تقلیداور بُرے معاشرے کا اثر قبول کرنا: اکثر لوگ ایسے ہیں جو کہ دوسرے لوگوں کی اندھی تقلید کرتے ہیں وہ کسی چیز میں ذرا برابر بھی کوئی غور و فکر نہیں کرتے کہ کیا عقل و نظر میں بھی ان کا کوئی حصہ ہے یا نہیں۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے: ’’ انسان اس بات میں رغبت رکھتا ہے کہ وہ معاشرے کا اہم رکن ہو، اور یہ معاشرہ تو عیش پرستی اور شان و شوکت میں ڈوبا ہوا ہے۔ تو ضروری ہے کہ وہ بھی اسی کشتی کا سوار ہو، اوروہ بھی کھانے پینے میں ، لباس اور رہائش میں ایسے ہی فضول خرچی کرے۔ معاملہ تو صرف تقلید تک ہی نہیں رہا ، بلکہ اب اس سے آگے بڑھ کر مقابلہ بازی اور سبقت تک پہنچ گیا ہے۔ ہر شخص دوسرے پر اس میدان میں سبقت لے جانا چاہتا ہے۔ ۳۔بری تربیت: بچوں کی تعلیم و تربیت میں کمزوری: خصوصاً جب یہ دیکھا جائے کہ ان کے گرد و نواح میں ہر قسم کی عیش پرستی اور شان وشوکت میں مقابلہ بازی کا دور چل رہا ہو۔ ۴۔مال و دولت اور نعمتوں کی کثرت: مال و دولت انسان کو اندھا اور بہرہ کردیتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان نعمت کی فروانی اور راحت پسندی کی طرف مائل ہوتا ہے اور مال دار انسان اپنی جھوٹی انا اور شان و شوکت کی خاطر مال خرچ کرنے لگ جاتا ہے ، فرمان الٰہی ہے:
Flag Counter