Maktaba Wahhabi

140 - 566
غفلت کی اقسام غفلت کی دو قسمیں ہیں: ٭محمودغفلت ٭مذموم غفلت محمود غفلت: یہ غفلت گناہوں اور برائیوں سے اور ہر اس چیز سے غفلت ہے جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ پسند نہ کرتے ہوں۔یہی وہ غفلت ہے جس سے متصف خواتین کو اللہ تعالیٰ نے پاک دامن عورتوں کے خطاب سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴾ (النور: ۲۳) ’’جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی مومنہ عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں ملعون ہیں اور ان کے لیے بڑا بھاری عذاب ہے۔‘‘ یہاں پر آیت میں غافلات سے مراد وہ عورتیں ہیں جو فحاشی کے کاموں سے دور رہتی ہیں۔ ایسی چیزیں ان کے خیال میں بھی نہیں کھٹکتیں، اور نہ ہی ان کے ذہن اس طرف جاتے ہیں۔ مذموم غفلت: اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کی اطاعت اورآخرت کے گھر ،حساب اور جزاء سے غفلت ہے۔ اسی غفلت کے بارے میں ہم بات کرنا چاہتے ہیں۔ مذموم غفلت کی اقسام اللہ تعالیٰ نے خلقت کی اکثریت کو غفلت کی صفت سے متصف بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
Flag Counter