Maktaba Wahhabi

371 - 566
کوشش کرتا ہے ]۔ یہاں پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان صادق آتا ہے: ﴿ يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ ﴾ (ابراہیم:۲۷) ’’ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے۔‘‘[1] ۲۔ عاشق اور وصل معشوق کے وسائل: عاشق اپنی معشوق تک پہنچنے اور اسے پانے کے لیے مختلف قسم کے وسائل استعمال کرتا ہے، اور بسا اوقات عاشق اپنی معشوق کو حاصل کرنے کے لیے جادو کے ذریعہ شیطان جنات سے بھی مدد لیتاہے۔ یہ حقیقت ہمارے معاشروں میں موجود ہے، اور لوگ اس سے لاعلم یا انجان نہیں ہیں۔ اس غرض کے لیے کہ عاشق اپنی معشوق تک پہنچے ، اور اسے جیسے تیسے بھی حاصل کر پائے۔ عاشق جادو کا وسیلہ استعمال کرتا ہے تاکہ معشوق اس کے لیے زیر ہوجائے۔ تو وہ ہر وہ کام کر گزرتا ہے جو [شیطان یا جادو گر ] چاہتا ہے، اوراس سے کوئی چیز پردہ میں نہیں رکھتا، اورنہ ہی اس سے کسی چیز کو روکتا ہے۔ یہ بہت بڑی شامت ہے، اور جادو کرنایا جادو کرانا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنا ہے۔ جس سے انسان کے ایمان کا خاتمہ ہوجاتا ہے ؛ اور انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ ۳۔ عاشق کا ذکر الٰہی سے دور ہوجانا: عشق کی خرابیوں میں سے ایک خرابی یہ بھی ہے کہ عاشق اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی یاد کو چھوڑ کر اپنے محبوب کی محبت اوراس کی یاد میں مشغول ہوجاتا ہے۔ یہ ہر گز ممکن نہیں کہ ایک ہی وقت میں ایک دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور مخلوق کا عشق جمع ہوجائیں۔ ان کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ان دو چیزوں میں سے ایک دوسری پر غالب آجائے۔ اس لیے آپ یہ چیز ملاحظہ کرسکتے ہیں کہ شیطان عشق رکھنے والوں کا بڑا دوست شیطان ہوتا ہے، اور وہ ان کے لیے اس بدبختی کا پورا پورا حصہ مہیا کرتا ہے۔ اس لیے آپ کثرت
Flag Counter