Maktaba Wahhabi

264 - 566
پیروی کی وجہ سے گمراہیوں میں جا گرے۔ خواہش پرستی صرف اسی انسان کو گمراہ نہیں کرتی ، بلکہ اس کا نقصان دوسرے لوگوں تک پہنچتا ہے ، انھیں بھی گمراہ کرتی ہے اور انھیں راہِ حق سے دور ہٹاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَإِنَّ كَثِيرًا لَيُضِلُّونَ بِأَهْوَائِهِمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ ﴾ (الانعام:۱۱۹) ’’اور یہ یقینی بات ہے کہ بہت سے آدمی اپنے خیالات بلا کسی سند کے گمراہ کرتے ہیں۔ ‘‘ قرآنی مواعظ سے فائدہ نہ ہونا: خواہش پرستی قرآن مجید کی تفہیم، اس کے مواعظ سے فائدہ اٹھانے اور اس کے احکام پر عمل پیرا ہونے سے روکتی ہے۔ بہت سارے خواہش پرست براہ ِ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دھن ِ مبارک سے قرآن مجید سنا کرتے تھے، مگر اس کے باوجود وہ قرآن سے کوئی فائدہ نہ حاصل کرسکے۔ اللہ تعالیٰ ان کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں: ﴿ وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّى إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوا لِلَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا أُولَئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ﴾ (محمد:۱۶) ’’اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں کہ تیری طرف کان لگاتے ہیں، یہاں تک کہ جب تیرے پاس سے جاتے ہیں تو اہل علم سے پوچھتے ہیں کہ اس نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی اور وہ اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں۔‘‘ قرآن و سنت کے احکام کی پیروی نہ کرنا کسی انسان کے خواہش پرست ہونے کی دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ فَإِنْ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِنَ اللَّهِ ﴾ (القصص:۵۰)
Flag Counter