Maktaba Wahhabi

326 - 566
’’اور اللہ کی اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرتے رہو، آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر و سہارا رکھو یقینا اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ‘‘ حکومت کی محبت کے اسباب یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ اس نے اسباب اور مسبب کے درمیان ربط رکھا ہے۔ کوئی بھی سلوک ایسا نہیں ہوتا جس کا کوئی سبب نہ ہو۔ علم کا سبب اس کے علم سے ، اور جہالت کا سبب اس کی جہالت سے ہوتا ہے۔ ان ہی میں سے ایک حکومت کی محبت کا مرض بھی ہے۔ اس کے اہم ترین اسباب یہ ہیں: ۱۔ دوسری حکومت سے آزادی: حکومت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا یہ نہیں چاہتا کہ اس سے اوپر کوئی اور شخص ہوں۔ بلکہ اس کی چاہت یہ ہوتی ہے کہ وہ اکیلا ہی حکم دینے والا اور منع کرنے والا ہو۔ اسی لیے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایسا انسان ہر چھوٹے بڑے ،شریف اور کمین، عورت اور مرد پر حکم چلاتا ہے، اور ہراس چھوٹے بڑے معاملہ میں دخل اندازی کرتا ہے جس کے ساتھ اس کا کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔ ۲۔ نفسیانی شہوت و رغبت کی موافقت: انسان یہ بات پسند کرتا ہے کہ وہ لوگوں کو حکم دینے والا اورمنع کرنے والا ہو۔ناکہ وہ مامور ہو۔ اس کی چاہت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں پر ممتاز رہے، اور لوگ اس کی تعریف کریں، اور اس کے علاوہ دیگر چیزیں بھی اس کی خواہش میں داخل ہوتی ہیں جو کہ حکومت کے متعلق ہوتی ہیں۔ سیّدنا سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ میں نے حکومت سے بڑھ کر زہد میں کمی کسی چیز میں نہیں دیکھی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی انسان کھانے پینے میں لباس و رہن سہن میں ، مال میں زہد
Flag Counter