Maktaba Wahhabi

150 - 566
بڑے ہوٹلوں اور بوفے ہاؤسز کے چکر بھی۔ جہاں پر مختلف قسم کے کھانے تناول کیے جاتے ہیں۔ جن کی تیاری میں اور کھانے میں لوگوں کے وقت کا بہت بڑا حصہ ضائع ہوجاتا ہے۔ آپ ذرا بازاروں کو دیکھیں جہاں پر اس قسم کے کھانے تیار کیے جانے کے لیے لوگ روزانہ مشغول رہتے ہیں۔ اس لیے کہ ان کھانوں کی تیاری اسی وقت ممکن ہے جب ان کے لیے لوازمات خرید لیے جائیں۔ ۸۔دنیا کی طرف میلان: اس میں کوئی شک نہیں کہ غفلت کے بڑے اسباب میں سے ایک دنیا کی محبت بھی ہے اور اس کی طرف میلان بھی ہے، کیونکہ اس سے انسان اپنے نفس کا محاسبہ کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اس سے انسان کی امیدیں بڑھنے لگتی ہیں، اور انسان کو مختلف قسم کی بے کار تمنائیں گھیرے رکھتی ہیں۔ جن کی وجہ سے انسان توبہ میں ٹال مٹول کرتا رہتا ہے۔ اگر یہ انسان اپنے دل سے دنیا کی محبت کو نکال دیتا تو پھر ہر گز اللہ تعالیٰ کی یاد سے اور آخرت کے گھر سے کبھی بھی غافل نہ ہوتا، اور اس کو اس بات کا علم ہوتا کہ دنیا تو صرف ایک گزر گاہ ہے مستقل قیام گاہ نہیں؛ تو وہ اتنی لمبی لمبی امیدیں نہ کرتا اورنہ ہی اتنی لمبی خواہشات اور ملذات کا شکار ہوتا۔ ۹۔ اہل غفلت کی صحبت: اہل باطل اور غافل لوگوں کی صحبت اختیار کرنا غفلت کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا ﴾ (الکہف:۲۸) ’’اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ روکے رکھ جو اپنے رب کو پہلے اور پچھلے
Flag Counter