Maktaba Wahhabi

123 - 566
سکتا ہے؟ کون ہے جو آزمائش سے مامون رہ سکتا ہے؟ اللہ کی قسم ! انسان کو ایک گھڑی میں آزمائش میں ڈالا جاتاہے اوروہ اپنے دین سے پھر جاتا ہے۔ ‘‘[1] ۸۔ انصار سے محبت: سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’منافق کی علامت انصار سے بغض ہے اور ایمان کی علامت انصار سے محبت ہے۔‘‘[2] ۹۔ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ سے محبت: سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو پھاڑا اور جس نے جانداروں کو پیدا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے عہد کیا تھا کہ مجھ سے مومن ہی محبت کرے گا اور مجھ سے بغض منافق ہی رکھے گا۔‘‘[3] منافقین کے بارے میں مسلمانوں کا موقف منافقین کے ساتھ نرمی سے پیش آنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کی سازشوں اور خطرے کو معمولی سمجھنا جائز نہیں ہے۔ دور حاضر کے منافقین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے منافقین سے زیادہ خطرناک ہیں۔ سیّدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ آج کے منافقین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے منافقین سے زیادہ خطرناک ہیں۔ وہ اپنے آپ کو چھپاتے تھے جب کہ آج کے منافقین اعلانیہ نفاق کے
Flag Counter