Maktaba Wahhabi

332 - 566
’’ تین چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دینے والی ہیں ، تین چیزیں کفارہ ہیں اور تین چیزوں سے درجات بلند ہوتے ہیں۔ ہلاک کرنے والی تین چیزیں یہ ہیں: انتہاء درجے کی خواہش نفس جس کی پیروی کی جائے، اور انسان کو اپنے نفس کا بھلا لگنا (یعنی خود پسندی)، اور نجات دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: غضب اور رضا کی حالت میں عدل و انصاف، تونگری اور فقیری کی حالت میں میانہ روی ، ظاہر اور باطن میں اللہ تعالیٰ کاخوف و خشیت۔‘‘ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ دل کے اور بھی امراض ہیں جیسے: ریاکاری ، تکبر ،خود پسندی،حسد ، فخر ، اکڑ خانی، کرسی و اقتدار کی محبت ، اور زمین میں غلبہ چاہنا۔یہ مرض شبہ اور شہوت کی بیماریوں سے مرکب ہوتا ہے۔ اس کے لیے فاسد خیالات اور باطل ارادہ کا ہونا ضروری ہے؛ جیسے خود پسندی ، فخر ،تکبر۔ تکبر کا مرض اپنی افضلیت اور عظمت کے خیالات سے مرکب ہوتا ہے اوراس میں یہ خواہش پہناں ہوتی ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں اور اس کی تعظیم بجا لائیں۔ پس اس کا مرض شہوت اور شبہ کا مرکب ہے۔ یہ تمام امراض جہالت سے پیدا ہوتے ہیں۔ جن کا علاج علم حاصل کرنا ہے۔ ‘‘[1] جاہ و منصب کی محبت کا علاج اللہ تعالیٰ کی یہ بہت بڑی رحمت ہے کہ اس نے کوئی بیماری ایسی نازل نہیں کی جس کی کوئی دوا بھی نازل نہ کی ہو۔ ان ہی امراض میں سے ایک کرسی کی محبت ہے۔ اس کے علاج کے لیے اہم ترین اور بڑی ادویہ میں سے چند ایک یہ ہیں: ۱۔ تحقیق اخلاص کا اہتمام: علامہ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
Flag Counter