Maktaba Wahhabi

294 - 566
ذہنی آزمائش آپ کے سامنے دو قسم کے سوالات رکھے جارہے ہیں۔ پہلی قسم کے سوال وہ ہیں جن کا جواب فوراً دیا جاسکتا ہے ، جب کہ دوسری قسم کے سوال وہ ہیں جن کا جواب دینے کے لیے غور و فکر اور سوچنے کی ضرورت ہے: پہلی قسم کے سوالات: ۱۔ ’’ھوا‘‘(خواہشات) کی لغوی اور شرعی تعریف کیجیے؟ ۲۔ ’’اتباع ھوی‘‘ کے کئی اسباب ہیں ، ان میں سے چند نمایاں اسباب کا ذکر کریں؟ ۳۔ ’’ اتباع ھوی‘‘ کی کئی خرابیاں اور نقصانات ہیں اور وہ کون سے ہیں؟ ۴۔ ’’اتباع ھوی‘‘ بیماری ہے ، اس کی دوا کیا ہے؟ دوسری قسم کے سوالات: ۱۔ ’’اتباع ھوی‘‘ پر انسان کو سزا کب ملتی ہے؟ ۲۔ ’’اتباع ھوی‘‘ کی مخالفت کے کئی فوائد ہیں ، ان میں چند آسان اسباب ذکر کریں؟ ۳۔ جن سات قسم کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اپنے عرش کے سائے کے نیچے جگہ دے گا ان کے درمیان مشترک چیز کون سی ہے؟ اس کی وضاحت کریں؟ ۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تم میں سے کوئی انسان اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک اس کی خواہشات اس چیز کے تابع نہ ہوجائیں جو میں لے کر آیا ہوں۔‘‘ آپ اس حدیث سے کیا سمجھتے ہیں؟ ۵۔ آپ کا خواہشات کے تابع نہ ہونا،اس کی بڑی علامت کیا ہے؟
Flag Counter