Maktaba Wahhabi

389 - 566
حیران و سرگرداں رہتے ہیں۔ ۴۔شخصی کمزوری اور تقلید: عاشق کی شخصیت بہت ہی کمزور ہوتی ہے۔ وہ اپنے اعصاب پر ضبط کی طاقت نہیں رکھتا۔ بلکہ اسے وقت کی موجیں بہا کر لے جاتی ہیں اوروہ ان چیزوں میں واقع ہوجاتا ہے جن کا شکار لوگ بغیر سوچے سمجھے ہوجاتے ہیں۔اگر یہ انسان پختہ ارادہ اور مضبوط شخصیت کا مالک ہوتا تواپنے نفس پر ضبط کو برقرار رکھ سکتا، اور گمراہی اور بے راہ روی سے دور رہتا۔ ۵۔ مثالی شخصیت کا خاتمہ: عشق میں گرفتار ہونے کے اسباب میں سے ایک یہ ہے: ’’ مثالی نیک اور صالح شخصیت کا فقدان ہے، جو کہ نوجوانوں اور دوشیزاؤں کی سوچ و فکر کی ایسی راہ پر لگائے جس سے حقیقی معنوں میں محبت کرنی چاہیے، اوروہ ہے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی محبت ،اور پھر اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پھر نیک و کار اورمتقین و صالحین کی محبت۔ جب انسان کا دل اللہ تعالیٰ اس کے رسول اور صالحین کی محبت سے بھر جاتاہے تو یہ محبت اس کے لیے کفایت کرجاتی ہے۔ اس میں ایسے حرام عشق اور حرام صورتوں کی محبت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ ۶۔ فراغت: وقت ایک بڑی بیماری فراغت ہے جس نے بہت سارے نوجوانوں کو گناہوں کے کاموں پر لگادیا ہے۔ خاص کر جب انسان کسی ایسے غنی اور مال دار معاشرہ میں ہوتا ہے جہاں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی تووہ عشق اور بے راہ روی کے لیے بازاروں میں بلاوجہ گھومنے اور حسین صورتوں کا پیچھاکرنے کے لیے فارغ ہوتاہے، اور اس کے وقت کا ایک بہت بڑا قیمتی حصہ ایسے ہی بے فائدہ اور لا یعنی کاموں میں ضائع ہوجاتا ہے۔ ۷۔ زیب و زینت: عشق میں گرفتار ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہے کہ زینت کے ان مظاہر کا پھیل جاناہے جو
Flag Counter