Maktaba Wahhabi

573 - 566
عَضْبَانُ۔)) ’’ جس نے اپنے جی میں اپنی تعظیم کی (خود کو بڑا سمجھا) یا اپنی چال چلن میں تکبر اپنایا ، وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس پر غضب ناک ہوگا۔‘‘ ۴۔ متکبرین کا ذلت آمیز حشر: سیّدنا عمرو بن شعیب بواسطہ والد اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( یُحْشَرُ الْمُتَکَبِّرُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَمْثَالَ الذَّرِّ فِی صُوَرِ الرِّجَالِ یَغْشَاہُمْ الذُّلُّ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ فَیُسَاقُونَ إِلَی سِجْنٍ فِی جَہَنَّمَ یُسَمَّی بُولَسَ تَعْلُوہُمْ نَارُ الْأَنْیَارِ یُسْقَوْنَ مِنْ عُصَارَۃِ أَہْلِ النَّارِ طِینَۃَ الْخَبَال۔))[1] ’’قیامت کے دن متکبرین چیونٹیوں کی طرح آدمیوں کی صورت میں اٹھائے جائیں گے۔ ہر طرف سے انھیں ذلت ڈھانپ لے گی۔ پھر وہ لوگ جہنم کے ایک قیدخانے کی طرف دھکیلے جائیں گے جس کا نام بولس ہے۔ ان پرجہنم کی آگ چھا جائے گی اور انھیں دوزخیوں کی پیپ پلائی جائے جو سڑا ہوا بدبودار کیچڑ ہے۔‘‘ مشکل پیرائے کی تشریح: ( …أمثال الذر): عربی میں زبان میں ’’الذر ‘‘ سرخ رنگ کی چھوٹی چیونٹی کو کہا جاتا ہے۔ النہایہ [لابن اثیر] میں لکھا ہے: (( یُحْشَرُ الْمُتَکَبِّرُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَمْثَالَ الذَّرِّ۔))
Flag Counter