Maktaba Wahhabi

257 - 566
بچی سے ایسا انسان شادی کرلیتا ہے جو کہ مالی لحاظ سے اس مرتبہ کا نہیں ہوتا۔ وہ اس وقت پریشانی اور مشقت کا سامنا کرتی ہے، اور اپنے شوہر کو عار دلاتی ہے، اور ان کی زندگی میں روزانہ کے لڑائی جھگڑے معمول بن جاتے ہیں، جن کی وجہ سے ان کا نفسیاتی استقرار اور شوہر کے ساتھ راحت اور امان تباہ ہو کر رہ جاتے ہیں۔ ۲۔خواہش پرستوں کی مجلس: بلاشبہ ایسے لوگوں کی مجلس سے شہوت پرستی کے اسباب و وجوہات مزید بڑھتے ہیں اور طول پکڑتے ہیں۔ جو انسان ہمیشہ اہل ہواء کی مجلس اختیار کرے، اور ان کی صحبت میں رہے ، وہ لازمی طور پر ان سے متاثر ہوتا ہے اور خصوصاً جب یہ صحبت اختیار کرنے والا شخصی ونفسیاتی طور پر کمزور ہو اور اس کے ارد گرد ایسے لوگ ہوں جو دوسروں کومتاثر کرسکتے ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ سلف صالحین اہل بدعت اور خواہش پرست لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے منع کیا کرتے تھے۔ سیّدنا ابو قلابہ فرماتے ہیں: ’’خواہش پرست لوگوں کے ساتھ مجلس نہ کرو اور نہ ہی ان سے مناظرہ و مجادلہ کرو۔ اس لیے کہ مجھے ڈر محسوس ہوتا ہے کہ کہیں تمہیں گمراہی میں مبتلا نہ کردیں۔ یا پھر تم پر دین کے بعض امور ایسے ملتبس(خلط ملط ) کردیں جیسے کہ وہ خود تلبیس کا شکار ہوئے ہیں۔ [1] سیّدنا مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’خواہش پرستوں کی مجلس مت اختیار کرو۔‘‘[2] ایسا ہی قول قیس بن ابراہیم سے بھی منقول ہے۔[3] ۳۔اللہ تعالیٰ اور آخرت کی معرفت میں کمزوری: جو کوئی صحیح معنوں میں ایسے اللہ تعالیٰ کی قدر نہیں کرتا جیسے اس کی قدر کرنے کا حق ہے ،
Flag Counter