Maktaba Wahhabi

142 - 566
تیسری قسم:… غفلت تامہ: یہ غفلت کی وہ قسم ہے جس میں کفار لوگ اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے اور آخرت کے دن سے پوری طرح غافل ہیں۔ گویا کہ یہ لوگ حیوانات ہیں ، نہ ہی انھیں اس چیز کا علم ہے کہ انھیں کیوں پیدا کیا گیا، اور نہ ہی وہ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ زندگی کس لیے گزار رہے ہیں؟ ان ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ ﴾ (محمد:۱۲) ’’اور جو لوگ کافر ہوئے وہ (دنیا ہی کا)فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مثل چوپایوں کے کھا رہے ہیں،ان کا اصل ٹھکانا جہنم ہے۔‘‘ بلکہ ان کی حالت یہ ہے کہ یہ لوگ غفلت میں گویا کہ نشہ کی حالت میں ہیں۔ جنہیں اپنے گرد و نواح کا کوئی خیال ہی نہیں، اورنہ ہی انھیں اس بات کا کچھ احساس وسمجھ ہے کہ ان سے کیا کہا جارہا ہے [اور وہ خود کیا کہہ رہے ہیں]۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴾ (الحجر: ۷۲) ’’آپ کی عمر کی قسم!وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے۔‘‘ ان کفار کو اسلام کی طرف دعوت دے کر اور ملت اسلام میں داخل کرنے کی کوشش کرکے غفلت سے نکالاجاسکتا ہے۔ غفلت کے اسباب ۱۔راحت ِ بدن کی تلاش: بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو دن و رات کا اکثر حصہ اپنے جسم کو آرام پہنچانے میں گزار دیتے ہیں، اور وہ نہیں جانتے کہ جس راحت کی تلاش میں ہیں یہی تو اصل میں تھکاوٹ اور خسارے کا سبب ہے۔ بے شک حقیقی راحت تو اپنے نفس کو ایمانی فضائل میں تھکا
Flag Counter