Maktaba Wahhabi

239 - 566
معاملہ میں بڑا حیران ہورہا تھا۔ میرے تمام تر حیلے جواب دے چکے تھے۔ میں نے اس سے کہا: مجھے قضائے حاجت کی ضرورت ہے۔ اس نے اپنی باندی کو حکم دیا کہ وہ مجھے بیت الخلاء دیکھا دے۔ اس نے ایسے ہی کیا۔ جب میں بیت الخلاء میں داخل ہوا تو ساری گندگی اپنے پورے جسم پر لگا لی۔ پھر جب میں اس کے پاس واپس آیا ، اور میری یہ حالت بدبودار تھی؛ جب اس نے مجھے دیکھا تو حیران ہوگئی، اور پھر مجھے وہاں سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ میں وہاں سے نکلا اور جاکر غسل کیا۔ جب رات ہوئی تو میں نے خواب میں دیکھا کوئی مجھ سے کہہ رہا تھا: ’’ تو نے ایسا کام کیا ہے جو تیرے علاوہ کسی اور نے نہیں کیا۔ میں تیری خوشبو کو دنیا اور آخرت میں پاکیزہ کردوں گا۔ جب میں نے صبح کی تو کستوری کی خوشبو میرے جسم سے اٹھ رہی تھی۔ اس وقت سے لے کر آج تک یہی عالم ہے۔‘‘ پاک دامن عورتوں کے قصے سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسلمانوں کا حال معلوم کرنے کے لیے رات کو ان کے گھروں کا گشت کر رہے تھے کہ آپ نے سنا ایک عورت کہہ رہی تھی: تطاول ہذا اللیل و أسودَّ جوانبہ و أرقني إذ لا حبیب ألاعبہ فلو لا الذي فوق السموات عرشہ لزعزع من ہذا السریر جوانبہ ’’ یہ رات لمبی ہوگئی ہے اور اس کے کنارے خوب سیاہ ہوگئے ہیں، اور اس نے مجھے بیدار کررکھا ہے ، اور میرا کوئی محبوب نہیں ہے جس سے میں کھیلتی۔ اگروہ ذات نہ
Flag Counter