Maktaba Wahhabi

131 - 566
ذہنی آزمائش آپ کے سامنے دو قسم کے سوالات رکھے جارہے ہیں۔ پہلی قسم کے سوالات وہ ہیں جن کا جواب فوراً دیا جاسکتا ہے ، جب کہ دوسری قسم کے سوالات وہ ہیں جن کا جواب دینے کے لیے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے: پہلی قسم کے سوالات: ۱۔ نفاق کی لغوی اور شرعی تعریف کیجیے؟ ۲۔ نفاق کی کتنی اقسام ہیں؟ ۳۔ نفاق اعتقادی اور نفاق عملی کے درمیان کیا فرق ہے؟ ۴۔ منافقین کی خاص صفات اور نشانیاں ہیں ، ان میں سے زیادہ نمایاں کونسی ہیں؟ ۵۔ مسلمان اپنے نفس کو نفاق سے کیسے بچا سکتا ہے؟ ۶۔ منافقین کے بارے میں شرعی موقف کیا ہے؟ دوسری قسم کے سوالات: ۱۔ اصلی نفاق اور عارضی نفاق میں کیا فرق ہے؟ ۲۔ مدینہ میں نفاق کا ظہور کیوں ہوا جب کہ مکہ میں اس کا ظہور نہیں ہوا۔ ۳۔ سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے‘‘اس کی وضاحت کریں؟ ۴۔ علامہ نووی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ علمائے کرام نے اس حدیث کو مشکل احادیث میں شمار کیا ہے کہ ’’سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چار باتیں جس کسی میں ہوں گی، وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان چار کی ایک بات ہو
Flag Counter