Maktaba Wahhabi

323 - 566
تَعْقِلُونَ ﴾ (الاعراف:۱۶۹) ’’پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ کتاب کو ان سے حاصل کیا وہ اس دنیائے فانی کا مال متاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہماری ضرور مغفرت ہو جائے گی حالانکہ اگر ان کے پاس ویسا ہی مال متاع آنے لگے تو اس کو بھی لے لیں گے کیا ان سے اس کتاب کے اس مضمون کا عہد نہیں لیا گیا کہ اللہ کی طرف سے بجز حق بات کے اور کسی بات کی نسبت نہ کریں اور انہوں نے اس کتاب میں جو کچھ تھا اس کو پڑھ لیا، اور آخرت والا گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو تقویٰ رکھتے ہیں، پھر کیا تم نہیں سمجھتے۔‘‘ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ ان لوگوں نے یہ علم ہونے کے باوجود کہ اللہ تعالیٰ نے یہ چیزیں ان پر حرام کی ہیں، مگر پھر بھی یہ تھوڑا سا بدلہ مول لے لیا، اورکہنے لگے: ’’اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کردے گا۔‘‘ اور ایسے ہی اگر کوئی دوسری چیز ان کے سامنے آگئی تو اسے بھی لے لیتے ہیں۔ وہ اپنی بد اعمالیوں پر مصر رہتے ہیں۔ یہی بات انھیں اللہ تعالیٰ پر ناحق بات کہنے پر ابھارتی ہے، اور وہ کہتے ہیں کہ: یہ اللہ کا دین ،اس کا حکم اور اس کی شریعت ہے، اور وہ جان رہے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا دین اور اس کی شریعت اس کے خلاف ہوتے ہیں۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ کی شریعت اور اس کا دین اور اس کا حکم کیا ہے؟ اورکبھی اللہ تعالیٰ پر ایسی بات کہتے ہیں جسے وہ جانتے ہی نہیں، اور کبھی اللہ تعالیٰ پر ایسی بات کہتے ہیں جس کے باطل ہونے کو وہ جانتے بھی ہیں، اور جو لوگ تقویٰ اختیار کرنے والے (متقی) ہوتے ہیں وہ جانتے ہیں جو کچھ آخرت کے گھر میں ملے گا وہ اس دنیا سے بہت بہتر اور بڑھ کر ہے۔ اس وجہ سے ان کی حکومت اور مقام و مرتبہ انھیں اس بات پر آمادہ نہیں کرسکتا کہ وہ دنیا کو آخرت پر ترجیح دیں اور اس کا طریق کار یہ ہے کہ کتاب و
Flag Counter