Maktaba Wahhabi

482 - 566
تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ هَا أَنْتُمْ هَؤُلَاءِ حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ ﴾ (آل عمران:۶۶) ’’سنو!تم لوگ اس میں جھگڑ چکے جس کا تمہیں علم تھا پھر اب اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے تم نہیں جانتے۔‘‘ چوتھی شرط: … اس کی ابتداء اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہونی چاہیے۔ حق بات پر مناظرہ کرنے والے دونوں افراد کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کریں ، اور شروع میں بسم اللہ لازمی پڑھیں اگر اپنی زبان سے بآواز بلند نہ بھی کہے تو اسے اپنے دل میں بسم اللہ ضرور کہنا چاہیے۔ پانچویں شرط:… بیٹھنے میں ادب اختیار کرے ، اور اپنے ساتھی کی عزت و احترام کرے ، جس کے ساتھ مناظرہ کیا جارہا ہے۔ اس کے سامنے اچھے طریقہ سے بیٹھے۔ چھٹی شرط:… خواہش پرستی اور اتباع ھویٰ سے مکمل اجتناب کرے۔ کبھی بحث مباحثے کے دوران یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انسان غلطی پرہے، اوراس کا فریق ثانی حق پر ہے ، تو اس صورت میں انسان کو چاہیے کہ حق بات کی طرح رجوع کرلے اور غلطی کوترک کردے۔ جو کوئی سلف صالحین کے منصفانہ کلام پر غور کرے گا تو اس کے لیے غلطی سے رجوع کرنا آسان ہوجائے گا۔ محمد بن کعب رحمہ اللہ سے روایت ہے ،آپ فرماتے ہیں کہ: ایک آدمی نے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ سے کوئی مسئلہ پوچھا۔ آپ نے فرمایا: اس میں میری رائے یہ ہے۔ وہ آدمی کہنے لگا: ’’ یہ مسئلہ ایسے نہیں ہے ، بلکہ ایسے ایسے ہے۔‘‘ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ تم نے صحیح بات کہی ، مجھ سے غلطی ہوگئی ، [اور پھر یہ آیت پڑھی؛ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ] ﴿ وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ ﴾ (یوسف:۷۶)
Flag Counter