Maktaba Wahhabi

463 - 566
پر ان کاخیال گزرا۔ اگر تم چاہو تو یہ آیت کریمہ پڑھ لو: ﴿ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾ ’’ پس کوئی نہیں جانتا جو آنکھ کی ٹھنڈک کے سامان ان کے لیے پوشیدہ رکھے گئے ہیں۔‘‘[1] اور اللہ تعالیٰ کا فرمان: ﴿ وَلَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الصَّابِرُونَ ﴾ (القصص:۸۰) ’’اورنہیں اسے پاسکتے مگر وہی لوگ جو صبر کرنے والے ہوں۔‘‘ سدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ جنت کوصبر کرنے والوں کے علاوہ کوئی نہیں پاسکتا۔ گویا کہ اس سے ان لوگوں کے کلام کو پورا کردیاگیا جنہیں علم دیا گیاہے۔ ‘‘ سیّدنا ابن جریر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ یہ کلمات (باتیں) صرف وہی لوگ حاصل کرسکتے ہیں جو کہ دنیا کی محبت صبر کرنے والے اور آخرت میں رغبت رکھنے والے ہیں۔گویاکہ تمام باتوں کے خلاصہ کے طور پر انھیں خبر دی جارہی ہے کہ جنت اگر حاصل کرنی ہے تو اس کے لیے صبر کرنا پڑے گا۔‘‘[2]
Flag Counter