Maktaba Wahhabi

446 - 566
آجاتی ہے ، اور حق بات ان پر مخفی ہوجاتی ہے، سچائی کا چہرہ بدل جاتا ہے اور جب حق ایساظاہر ہو کہ اس میں کوئی شبہ نہ بھی ہو تب بھی اس کی مخالفت پر اتر آتے ہیں، اور یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ توبہ کرکے اس کا کفارہ ادا کردیں گے۔ ایسے ہی لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ ﴾ (مریم:۵۹) ’’پھر ان کے بعد ایسے لوگ جانشین ہوئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کردیا اور خواہشات کے پیچھے پڑ گئے۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِثُوا الْكِتَابَ يَأْخُذُونَ عَرَضَ هَذَا الْأَدْنَى وَيَقُولُونَ سَيُغْفَرُ لَنَا وَإِنْ يَأْتِهِمْ عَرَضٌ مِثْلُهُ يَأْخُذُوهُ أَلَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْهِمْ مِيثَاقُ الْكِتَابِ أَنْ لَا يَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ وَدَرَسُوا مَا فِيهِ وَالدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴾ (الأعراف:۱۶۹) ’’پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ کتاب کو ان سے حاصل کیا وہ اس دنیائے فانی کا مال متاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہماری ضرور مغفرت ہو جائے گی حالانکہ اگر ان کے پاس ویسا ہی مال متاع آنے لگے تو اس کو بھی لے لیں گے، کیا ان سے اس کتاب کے اس مضمون کا عہد نہیں لیا گیا کہ اللہ کی طرف سے بجز حق بات کے اور کسی بات کی نسبت نہ کریں اور انہوں نے اس کتاب میں جو کچھ تھا اس کو پڑھ لیا اور آخرت کا گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو متقی ہیں، پھر کیا تم نہیں سمجھتے۔‘‘ ان آیات میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ انہوں نے ان چیزوں کے حرام ہونے
Flag Counter