Maktaba Wahhabi

410 - 566
اس قلعہ کی حفاظت صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اس کے دروازوں اور اندر داخل ہونے والے راستوں کی پاسبانی اچھی طرح کی جائے۔ عاقل انسان پر واجب ہے کہ ان ابواب اور اندرون قلعہ جانے والے راستوں کو پہچان کر رکھے۔ تاکہ اس دھوکا باز دشمن کی راہیں روک سکے ، اور اس میں کسی قسم کی کوئی خرابی پیدا نہ ہونے پائے۔ دل میں داخل ہونے کے لیے شیطان کے بہت سارے راستے ہیں ، ان میں سے مثال کے طور پر حسد، حرص، لالچ، طمع، بخل، ریاکاری، خود پسندی، بد گمانی، جلد بازی، طیش، غصہ ، دنیاکی محبت اور اس سے تعلق، گھروں، سواریوں اور لباس میں زیب و زینت اور اس طرح کی دوسری اشیاء۔ اس کتاب میں ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ’’مفسدات القلوب ‘‘ ’’دل کو خراب کردینے والی چیزیں‘‘ کے ضمن میں اس آخری راستے ’’ دنیا کی محبت ‘‘ کے متعلق اس کتاب میں گفتگو کریں گے۔ اس سلسلہ میں ہم دنیا کی حقیقت بیان کریں گے، اور اس کے ساتھ ہی دنیا سے متعلق مومن کے موقف کے متعلق مختصر سا اشارہ بھی کریں گے۔ پھر اس کے بعد حسب توفیق دنیا کی محبت کے مظاہر ، اس کے اسباب اور خرابیوں اور ان کے علاج کے متعلق گفتگو کریں گے۔ اس موقع پر ضروری ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کروں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری اور اس کی جی بھاتی صورت میں طباعت کے لیے کسی طرح بھی اپنا حصہ ڈالا۔ اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دنیا کو ہمارے لیے بڑی فکر نہ بنادے اور نہ ہی ہمارا مبلغ علم فقط دنیا ہی ہو، اور نہ ہی ہمارا انجام کار جہنم کی طرف بنائے۔ آمین۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ محمد صالح المنجد
Flag Counter