Maktaba Wahhabi

376 - 566
خشک لکڑیوں کو جلا کر راکھ بنا دیتی ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ: ’’ جب بھی عاشق عشق کی آگ میں آگے بڑھتا ہے ،اور معشوق سے اس کا وصل بڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے اس کی دوری زیادہ ہوتی جاتی ہے۔ لوگوں کے دلوں میں سے سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے دور عاشقوں کے دل ہوتے ہیں، اور جب عشاق کے دل اللہ تعالیٰ سے دور ہوتے جاتے ہیں تو تباہیاں ان کے دروازے پر دستک دینے لگتی ہیں، اور شیطان انھیں ہر طرف سے گھیر لیتا ہے، اور جسے اس کا دشمن گھیر لے ، اور اس پر غالب آجائے ، تو پھر کوئی تکلیف و برائی ایسی نہیں رہتی جو وہ اس انسان کو پہنچا سکتا ہو، پھر وہ اسے نہ پہنچائے۔ اس دل کے بارے میں کیا خیال ہوگا جس پر اس کا دشمن غالب آگیا ہو اوروہ دشمن بھی ایسا ہو کہ انسان کو تباہ کرنے اور گمراہ کرنے پر سب سے بڑھ کر حریص ہو؟ ایسے ہی جب عشق دل میں پختہ ہو جائے اور جگہ پکڑلے ، تو وہ عقل کو تباہ کردیتا ہے۔ ذہن کو خراب کردیتا ہے۔ وسوسے پیدا ہونے لگتے ہیں، اور انسان سے سوچ بچار کی قوت ختم ہوجاتی ہے۔ اس لیے آپ دیکھ سکتے ہیں کا عاشق کوئی بھی سبق اچھی طرح نہیں حاصل کر سکتا، اور نہ ہی وہ تجارت میں کامیاب ہوسکتے ہیں، اور نہ ہی کسی مسئلہ میں اچھی طرح غور و فکر کرسکتاہے، اورنہ ہی کسی مشکل کو حل کرپاتا ہے۔ اس لیے کی اس کی سوچ شل ہوچکی ہے، اور اس کے دل پر زنگ غالب آچکاہے۔ اسے تو کوئی سمجھ ہی نہیں آتی کہ وہ کیسے سوچ بچار کرے۔ انسان میں سب سے بہتر چیز اس کی عقل ہے، اور اسی عقل کی وجہ سے انسان جانوروں سے جداگانہ حیثیت رکھتا ہے۔ جب انسان کی عقل معدوم ہوجائے اور انسان جانوروں کے ساتھ مل جائے، اور بسا اوقات جانور انسان سے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ کیا عشق کے علاوہ بھی کوئی چیز تھی جس نے لیلیٰ کی محبت میں مجنوں کی عقل ختم کردی تھی؟ بلکہ اس کا جنون بڑھتا ہی گیا۔ [شاعر کہتا ہے ]: قَالُوْا جُنِنْتَ بِمَنْ تَہْوٰی فَقُلْتُ لَہُمْ العِشْقُ أَعْظَمُ مِمَّا بِالْمَجَانِیْنَ
Flag Counter