Maktaba Wahhabi

66 - 611
تمھیں ایک ہی دفعہ پکارے گا تو تم زمین میں سے نکل کھڑے ہو گے۔‘‘ 3 اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی جانوروں کے پیٹ سے نکلنے والا صاف، سفید، خوش رنگ، پاکیزہ، مزے دار اور خالص دودھ بھی ہے، جو محض ایک مشروب ہی نہیں بلکہ انسانی جسم کی نشو و نما کے لیے مکمل غذا کا کام دیتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { وَ اِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً نُسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْم بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ} [النحل: ۶۶] ’’اور تمھارے لیے چوپایوں میں بھی نشانِ عبرت موجود ہے، ان کے پیٹوں میں غذا کا فضلہ اور خون موجود ہوتا ہے، تو ان دونوں چیزوں کے درمیان سے ہم تمھیں خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لیے خوشگوار ہوتا ہے۔‘‘ 4 اسی طرح قدرتِ الٰہی کی ایک بڑی نشانی شہد کی مکھی کے پیٹ سے نکلنے والا لذیذ مشروب ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے لیے شفا رکھی ہے۔ سورۃ النحل (آیت: ۶۸، ۶۹) میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَ اَوْحٰی رَبُّکَ اِلَی النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَ . ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلًا یَخْرُجُ مِنْم بُطُوْنِھَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ فِیْہِ شِفَآئٌ لِّلنَّاسِ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ} ’’اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں میں، درختوں میں اور (انگور وغیرہ کی) بیلوں میں اپنا گھر (چھتّا) بنا، پھر ہر قسم کے پھل سے اس کا رس چوس اور اپنے رب کی ہموار کردہ راہوں پر چلتی رہ، ان مکھیوں کے پیٹ سے مختلف رنگوں کا مشروب (شہد) نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لیے شفا ہے، یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور وفکر کرتے ہیں۔‘‘ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ شہد کی مکھی اور اس کے پیٹ سے نکلنے والے مشروب میں قدرتِ الٰہی کی کئی نشانیاں موجود ہیں۔ شہد مختلف رنگوں میں ہوتا ہے اور اس کے متعدد خواص ہیں،
Flag Counter