Maktaba Wahhabi

406 - 611
اس حدیث سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ نماز کسی حال میں بھی معاف نہیں ہے۔ سورۃ البقرہ (آیت: ۲۲۲) میں ارشاد فرمایا: { اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ} ’’کچھ شک نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر قسم کی طہارت و پاکیزگی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور طیب اور طاہر لوگوں کا ساتھ نصیب فرمائے۔ اللہ کریم ہمیں اپنے دینِ اسلام پر ثابت قدم رکھے۔ آمین ثم آمین مراجعِ درس 1. تفسیر احسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف 2. طہارت و نماز۔ تالیف: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 3. احکامِ غسل و وضو۔ تالیف: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 4. صحیح فضائلِ اعمال۔ تالیف: علامہ علی بن محمد مغربی۔ ترجمہ: حافظ عبدالغفار مدنی 5. صحیح فضائلِ اعمال۔ تالیف: مولانا محمد طیب محمد خطاب بھواروی
Flag Counter