Maktaba Wahhabi

116 - 611
اقسامِ توحید اور ازالہ شبہات.1 حمد و ثنا اور خطبہ مسنونہ کے بعد: سورۃ البقرہ (آیت: ۲۱) میں ارشادِ ربانی ہے: { یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ} ’’اے لوگو! اپنے مالک کی بندگی کرو، جس نے بنایا تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو، تم پرہیزگار ہو جائو گے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی عبادت کی دعوت تمام انسانوں کو دی جارہی ہے۔ فرمایا: اگر تم عذابِ الٰہی سے بچنا چاہتے ہو تو اس کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اللہ کو ایک مانو اور صرف اس کی عبادت کرو، جانتے بوجھتے شرک کا ارتکاب مت کرو۔ عبادت کرنے اور عذابِ الٰہی و شرک سے بچنے کے لیے توحید کا جاننا ضروری ہے کہ توحید کیا ہے اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟ توحید کی قسمیں: توحید کی تین اقسام ہیں: 1. توحیدِ ربوبیت۔ 2. توحیدِ الوہیت۔ 3 .توحیدِ اسما و صفات 1 توحیدِ ربوبیت: توحیدِ ربوبیت کامطلب یہ ہے کہ اس بات کا اقرار کریں کہ تنہا اللہ تعالیٰ ہی ساری مخلوق کا بنانے والا، اس کا نظم ونسق چلانے والا، زندگی اور موت دینے والا، خیر لا نے والا اور شر روکنے والا ایک ہی الٰہ ہے جو ساری کائنات کا خالق و مالک و رازق ہے۔ توحید کی اس قسم میں کسی نے بھی اختلاف نہیں کیا، حتیٰ کہ مشرکین نے بھی اپنے شرک کے باوجود اس کا اقرار کیا ہے اور انکار کی
Flag Counter