Maktaba Wahhabi

509 - 611
رب سے گناہ اور برائی سے توبہ کرکے نیکی اور بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا پختہ ارادہ کرلیا تو اس نے صحیح معنوں میں روزے کے اغراض و مقاصد حاصل کرلیے اور اس ماہِ مقدس کی برکتوں سے اپنا حصہ پالیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے کے روزے رکھنے کی توفیق سے نوازے، اس مہینے کی رحمتیں اور برکتیں نصیب فرمائے اور ہماری نمازیں،روزے، تلاوتِ قرآن اور صدقہ و خیرات ہر قسم کی عبادات خاص اس کی رضا کے لیے ہوں اور اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہوں۔ اگر عمل میں کسی اور کی اطاعت ہوگی تو پھر ہر قسم کے اعمال برباد ہوجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو نرم کردے، حق کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ظلم وزیادتی سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ مجھے اور آپ سب کو نیکی کرنے کے ساتھ ساتھ برائی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور خلوصِ نیت کے ساتھ اطاعتِ الٰہی اور اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہمیں رمضان المبارک کے روزے اور ہر قسم کی عبادت کی توفیق سے نوازے اور ہمیں اس ماہ مبارک کی سعادتوں سے بہرہ ور ہونے اور اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کی تو فیق سے نوازے۔ آمین اور ہمیں انبیا و صدقین، شہدا و صالحین اور نیک لوگوں کا ساتھ نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. تفسیر احسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ 3. رمضان المبارک؛ فضا ئل و برکات۔ تالیف: الشیخ ابو عدنان قمر حفظہ اللہ 4. کتاب رمضان المبارک۔ تالیف: حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ 5. کتاب الصیام۔ تالیف: مولانا محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ
Flag Counter