Maktaba Wahhabi

296 - 611
والے کا سر جہنم میں بار بار پتھرسے کچلا جائے گا۔ چنانچہ تمام والدین کو چاہیے کہ جب بچہ بولنا سیکھے تو سب سے پہلے اسے ’’لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہَ‘‘ سکھایا جائے۔ پھر جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کا حکم دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی بچے کو قرآنِ کریم کی چھوٹی چھوٹی سورتیں زبانی یاد کروانا ضروری ہے، یعنی چھوٹی عمر ہی میں بچے کو قرآنِ کریم کی تعلیم دلوانی شروع کر دینی چاہیے، کیونکہ قرآن مجید کے علم وفہم کے بغیر اس پر عمل ممکن نہیں ہے اور عمل کے بغیر قرآن کے برکات و ثمرات سے فیض یاب ہونے کی تمنا کرنا دیوانے کا خواب ہے۔ قرآن مجید عظیم ہے اور ہمیشہ عظیم رہے گا۔ ہر طرح کی حمد و ثنا صرف اُس ذات کے لیے جس نے یہ کتابِ ہدایت نازل فرمائی اور بے حد و حساب درود و سلام اُس ہستی پر جن کے ذریعے قرآن مجید ہم تک پہنچا اور صلاۃ و سلام ان پاکباز ہستیوں پر، جنھوں نے قرآنِ مجید کی تعلیم، تدریس، تبلیغ اور دعوت کے مقدس فریضے کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. تفسیر السعدی۔ 3. تفسیر احسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف 4. قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزات۔ تالیف: فضیلہ الشیخ محمد بن احمد الدوسری حفظہ اللہ ۔ ترجمہ: پروفیسر حافظ عبد الرحمن نا صر حفظہ اللہ 5. عظمتِ قرآن۔ تالیف: فضیلہ الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ 6. فضائلِ قرآن مجید۔ تالیف: فضیلہ الشیخ محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ 7. قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق۔ تالیف: فضیلہ الشیخ قاری صہیب احمد حفظہ اللہ
Flag Counter