Maktaba Wahhabi

337 - 611
دی گئی اور وہ جوق در جوق خفیہ روانہ ہونے لگے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ کیونکہ کامیابی و کامرانی اور دنیا و آخرت کی سعادت اسی سے حاصل ہو سکتی ہے، جیسا کہ سورۃ الاحزاب (آیت: ۲۱) میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے: { لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوا اللّٰہَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیْرًا} ’’(مسلمانو!) تم کو اللہ تعالیٰ کے رسول کی پیروی کرنا تھی جو اُن لوگوں کے لیے اچھی ہے جو اللہ تعالیٰ اور پچھلے دن (قیامت) سے ڈرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘‘ حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ ’’ایمان کا مز ہ اس نے چکھا اور اس کی لذت اسے ملی جو اللہ کو اپنا رب، دینِ اسلام کو اپنا دین اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا رسول اور ہادی ماننے پر دل سے راضی ہو گیا۔‘‘ وصلی اللّٰه وسلم علی نبینا محمد و علیٰ آلہ و صحبہ أجمعین۔ مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. تفسیر أحسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف 3. سیرۃ إمام الأنبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ۔ تالیف: شیخ ابو عدنان مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 4. فضائلِ رحمۃ للعالمین۔ تالیف: مولانا محمد اقبال کیلانی 5. مختصر السیرۃ النبویۃ۔ تالیف: مولانا عبد الخالق خلیق
Flag Counter