Maktaba Wahhabi

521 - 611
روزہ کن کاموں سے نہیں ٹوٹتا 1. بھول کر کچھ کھاپی لینا: اگر روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھا پی لے تو بھی روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے یہ کھانا پینا کم مقدار میں ہو یا زیادہ میں، کیونکہ بخاری ومسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’جس شخص نے روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھاپی لیا، اُسے اپنا روزہ پورا کرنا چاہیے، کیونکہ اُسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے۔‘‘[1] سنن دارقطنی میں حسن درجے کی سند کے ساتھ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم مروی ہے: ’’اس پر قضا ہے نہ کفّارہ۔‘‘[2] 2. نہانا: روزے کی حالت میں نہانے یا سر پر پانی ڈالنے سے بھی روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ سنن ابو داود، نسائی اور موطا مالک میں حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن کسی صحابی سے روایت بیان کرتے ہیں: ’’میں نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کی حالت میں گرمی یا پیاس کی وجہ سے سر پر پانی ڈالتے دیکھا ہے۔‘‘[3] 3. جنابت کی حالت میں سحری کرنا: روزے کی حالت میں نہانے کے جواز کی صحیح دلیل بخاری ومسلم وغیرہ کی اُس حدیث میں بھی ہے جس میں حضرت عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں: ’’نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی زوجہ محترمہ سے جنابت کی حالت میں صبح کرتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر سے قبل غسل فرماتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس دن کا روزہ مکمل فرماتے۔‘‘[4] اس حدیث سے جہاں روزے دار کے غسل کا جواز معلوم ہوا، وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر کسی
Flag Counter