Maktaba Wahhabi

368 - 611
رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کا یہ ایک انتہا ئی مختصر سا خاکہ تھا جو ہم نے آپ کے سامنے پیش کیا ہے، ورنہ بقول شاعر ؎ ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے سفینہ چاہیے اس بحرِ بیکراں کے لیے سورت آل عمران (آیت: ۵۳) میں ارشادِ الٰہی ہے: { رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ} ’’اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اتاری ہوئی وحی پر ایمان لائے اور ہم نے تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی، پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انبیا علیہم السلام کی معیت کی بہت خواہش رکھتے تھے۔ لہٰذا ہر مسلمان کو یہ دُعا کرتے رہنا چاہیے کہ موت کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں جنتِ نعیم میں انبیاے کرام علیہم السلام کا پڑوس نصیب فرمائے۔ اے اللہ! اپنے رحم و کرم سے ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل فرما۔ اے اللہ! ہم بہت گناہگار ہیں۔ ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے۔ آمین مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. تفسیر احسن البیان۔ حافظ صلاح الدین یوسف 3. سیرت امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ۔ تالیف: شیخ ابو عدنان مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 4. پیغمبرِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ تالیف: ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف قحطانی ترجمہ: شیخ الحدیث حافظ محمد امین صاحب 5. مختصر السیرۃ النبویۃ۔ تالیف: عبد الخالق خلیق 6. رہبر و راہنما۔ تالیف: مولانا محمد عبدالجبار 7. فضائلِ رحمت للعالمین۔ تالیف: محمد اقبال کیلانی 8. مکار دشمن؛ سلسلۂ معجزاتِ نبویہ۔ تالیف: نعیم احمد بلوچ
Flag Counter