Maktaba Wahhabi

639 - 611
(( آئِبُوْنَ، تَائِبُوْنَ، عَابِدُوْنَ، سَاجِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ )) [1] ’’ہم تو تائب ہو کر سجدہ و عبادت گزاری کا عہد کرکے لوٹ آئے ہیں اور اپنے رب کی تعریفیں کرتے ہیں۔‘‘ جب اپنے شہر، قصبے یا گائوں پہنچیں تو گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنے محلے کی مسجد میں جائیں اور دو رکعت نماز ادا کریں، کیونکہ سنن ابو داود میں مذکور ایک حدیث کی رُو سے یہ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور پھر جب اپنے گھر آئیں تو گھر میں داخل ہوتے ہی ابو داود میں مذکور یہ دعا کریں: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ أَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمُوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَیٰ اللّٰہِ رَبّنَا تَوَکَّلْنَا )) [2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے داخل ہونے اورنکلنے کی جگہوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، تیرا نام لے کر ہم یہاں سے نکلے تھے اور اللہ کے نام ہی سے داخل ہو رہے ہیں اور اے ہمارے معبود و پروردگار! تجھی پر ہمارا بھروسا ہے۔‘‘ اس کے بعد گھر والوں کو سلام کہیں اور اہلِ خانہ سے ملیں۔ آپ کا یہ مبارک سفرِ حج و عمرہ مکمل ہوگیاہے۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہ ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ روے زمین پر بسنے والے تمام مسلمانوں کو شرفِ حج و عمرہ سے نوازے ۔ آمین۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ۔ مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. تفسیر احسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف 3. سوئے حرم۔ تالیف: فضیلۃ الشیخ ابو عدنان مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 4. صحیح فضائلِ اعمال۔ تالیف: علامہ علی بن محمد مغربی رحمہ اللہ ۔ ترجمہ: حافظ عبد الغفار مدنی
Flag Counter