Maktaba Wahhabi

168 - 611
خوشنودی مقصود نہ ہو بلکہ لوگوں میں شہرت مقصود ہو تو وہ عمل اللہ کے ہاں مقبول نہیں ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ریا کاری کے فتنہ کو شرکِ خفی قرار دیا ہے، اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنے اعمال میں اخلاص پیدا کرے اور اللہ رب العزت سے دعا کیا کریں کہ وہ ہمیں ریاکاری کے عمل بلکہ ہر قسم کے شرک سے محفوظ فرمائیں اور ہمیں حق بات کہنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ جو اللہ کی ملاقات کا منتظر ہو اسے چاہیے کہ اللہ کی عبادت میں کسی دوسرے کو شریک نہ کرے کیونکہ وہ مالک و معبود خالص عبادت ہی قبول کرتا ہے، ملاوٹ والی عبادت اس کی بارگاہ میں مقبول نہیں۔ ساری نعمتیں اسی کی طرف سے آتی ہیں حتی کہ توفیق کی نعمت بھی وہی عطا کرتا ہے اور پھر فضل و احسان کے ساتھ نیک عمل کو قبول بھی وہی فرماتا ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں ہر قسم کے شرک و بدعات سے محفوظ فرما اور ہمارے ملک کو شرک کا سبب بننے والے مزارات سے پاک صاف کر کے اپنی توحید اور کتاب وسنت کی نشر و اشاعت کا گہوارا بنا دے۔ اے میرے خالق و مالک! ہمیں ایمان کی راہ، صراطِ مستقیم پر گامزن رکھیے۔ آمین { سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ . وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ . وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ} [الصافات: ۱۸۰ تا ۱۸۲] ’’(اے پیغمبر!) تیرا مالک جو عزت والا ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بناتے ہیں اور سلام ہے پیغمبروں پر، اور ساری تعریف اسی اللہ کی ہے جوسارے جہان کا مالک ہے۔‘‘ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَٰی نَبِیِِّنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر 2. تفسیر احسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف۔ 3. حقیقتِ توحید۔ تالیف: شیخ صالح الفوزان۔ ترجمہ: ڈاکٹر فضل الٰہی و ڈاکٹر سمیر عبدالحمید۔
Flag Counter