Maktaba Wahhabi

142 - 611
توحید سے متعلق شبہات کا ازالہ .2 حمد و ثنا اور خطبہ مسنونہ کے بعد: { یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ ابْتَغُوْٓا اِلَیْہِ الْوَسِیْلَۃَ وَ جَاھِدُوْا فِیْ سَبِیْلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ} [المائدۃ: ۳۵] ’’مسلمانو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو (اور اس تک (پہنچنے کا) وسیلہ ڈھونڈو اور (دین کے دشمنوں سے) اس کی راہ میں (اس کی رضامندی کے لیے) لڑو تاکہ تم مراد کو پہنچو۔‘‘ سابقہ درس میں اقسامِ توحید کے تذکرے کے بعد بعض لوگوں کے چند شبہات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ ذیل میں اسی سلسلے میں بعض دیگر شبہات کا زالہ پیش خدمت ہے۔ ساتواں شبہہ: ایک شبہے کی بنیاد مندرجہ ذیل دو آیات سے استدلال پر ہے۔ چنانچہ سورۃ المائدہ (آیت: ۳۵) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: { یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ ابْتَغُوْٓا اِلَیْہِ الْوَسِیْلَۃَ وَ جَاھِدُوْا فِیْ سَبِیْلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ} ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھو نڈو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘ دوسری آیت سورت بنی اسرائیل (آیت: ۵۷) میں ہے، جس میں فرمایا ہے: { اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُ} ’’یہ لوگ جنھیں پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کی طرف ذریعہ تلاش کرتے ہیں کہ کون اللہ کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔‘‘
Flag Counter