Maktaba Wahhabi

378 - 611
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مطہرہ سے انحراف کریں، ایسے لوگوں سے متعلق سورۃ النساء (آیت: ۶۵) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { فَلَا وَ رَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ} ’’تمھارے رب کی قسم! وہ مومن نہیں ہو سکتے۔‘‘ مومن تو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود سے ہر وقت خوش رہتا ہے، لہٰذا اس کے لیے سال میں ایک مرتبہ اظہارِ خوشی کا موقع (میلاد) ایجاد کرنا، کسی طرح بھی لائق نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے ساتھ پیار کرنے والوں میں سے شمار فرما لے اور ہمیں صحیح قرآن و سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلـٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلَـٰی آلِہٖ وَ أَصْحَابِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔ مراجعِ درس 1. پیغمبرِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ تالیف: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف قحطانی 2. جشنِ میلاد۔۔۔ یومِ وفات پر۔۔۔؟ تالیف: الشیخ ابو عدنان مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ
Flag Counter