Maktaba Wahhabi

208 - 611
قسم کھانا کبیرہ گناہ ہیں۔‘‘ مسند احمد میں ہے کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (( أَوْصَانِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ بِعَشْرِ کَلِمَاتٍ )) ’’مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس نصیحتیں فرمائیں۔‘‘ ان میں سب سے پہلی نصیحت یہی تھی: (( لَا تُشْرِکْ بِاللّٰہِ وَإِنْ قُتِلْتَ أَوْ حُرِّقْتَ )) [1] ’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت بنانا، چاہے تمھیں قتل کیوں نہ کر دیا جائے، یا آگ میںکیوں نہ جلا دیا جائے۔‘‘ اب آپ خود اندازہ کریں کہ یہ کتنا بڑا گناہ ہے؟ اگر اس کے بدلے میں آگ میں جلنا پڑے تو بھی یہ جائز نہیں ہے اور ایک ہم ہیں اس دنیا کی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کے لیے بڑے سے بڑا گناہ بھی کر گزرتے ہیں۔ آئیے! آج سب مل کر اللہ سے دعا کریں کہ جو گناہ ہم سے سرزد ہوگئے ہیں یا اللہ وہ ہمیں معاف فرمادے، ہمارے گناہوں پر درگزر فرما اور ہمارے حال پر رحم کر اور ہم سب کو گناہوں کی زندگی سے محفوظ فرمالے اور ہم سب کو اپنے محبوب بندوں میں سے شمار فرمالے۔ آمین ثم آمین شرک اور اس کی سزا: مشرک کی سزا اور اس کی بخشش نہ ہونے کے بارے میں ’’غنیۃ الطالبین‘‘ (ص: ۱۳۰) میں مرقوم ہے: ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کا حساب لے گا۔ سوائے اس شخص کے جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا، اس کا حساب نہیں لیا جائے گا، بلکہ اسے سیدھا جہنم میںجانے کا حکم دیا جائے گا۔‘‘ نیز شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے ’’فتوح الغیب‘‘ میں لکھا ہے: ’’شرک صرف بت پرستی ہی کانام نہیں، بلکہ نفس پرستی بھی شرک ہے۔‘‘
Flag Counter