Maktaba Wahhabi

65 - 611
2 اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت ووحدانیت کی متعدد نشانیاں ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے: { وَ مِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَکُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَآ اَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُوْنَ . وَ مِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْٓا اِلَیْھَا وَ جَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّۃً وَّ رَحْمَۃً اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ وَ مِنْ اٰیٰتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافُ اَلْسِنَتِکُمْ وَ اَلْوَانِکُمْ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّلْعٰلِمِیْنَ . وَ مِنْ اٰیٰتِہٖ مَنَامُکُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّھَارِ وَ ابْتِغَآؤُکُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ . وَ مِنْ اٰیٰتِہٖ یُرِیْکُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَیُحْیٖ بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ . وَ مِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ تَقُوْمَ السَّمَآئُ وَ الْاَرْضُ بِاَمْرِہٖ ثُمَّ اِذَا دَعَاکُمْ دَعْوَۃً مِّنَ الْاَرْضِ اِذَآ اَنْتُمْ تَخْرُجُوْنَ} [الروم: ۲۰ تا ۲۵] ’’اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمھیں مٹی سے پیدا کیا، پھر اب تم انسان بن کر ہر جگہ پھیل رہے ہو۔ اور ایک یہ کہ اس نے تمھاری ہی جنس سے تمھارے لیے بیویاں پیدا کیں، تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کر سکو اور اس نے تمھارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی، اس میں غور وفکر کرنے والوں کے لیے کئی نشانیاں ہیں۔ اور ایک یہ کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمھاری زبانیں اور تمھارے رنگ مختلف بنا دیے، دانشمندوں کے لیے اس میں بھی یقینا کئی نشانیاں ہیں۔ نیز تمھارا رات اور دن کو سونا اور اس کا فضل تلاش کرنا بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے، جو لوگ غور سے سنتے ہیں ان کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ اور ایک یہ کہ وہ تمھیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم ڈرتے بھی ہو اور امید بھی رکھتے ہو اور آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے زمین کو اس کے مرنے(بنجر ہوجانے) کے بعد زندہ (زرخیز) کردیتا ہے، سمجھنے والوں کے لیے اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں۔ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ زمین وآسمان اسی کے حکم سے (کسی ستون کے بغیر) قائم ہیں، پھر جب وہ
Flag Counter