Maktaba Wahhabi

82 - 611
ارکانِ ایمان 4. ایمان بالرسل۔ 5. یمان باالیوم الآخر ۔6.ایمان بالقدر حمد و ثنا اور خطبہ مسنونہ کے بعد: 4 ایمان با لرسل: سورۃ النساء (آیت: ۱۵۰، ۱۵۱، ۱۵۲) میں فرمانِ الٰہی ہے: { اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْفُرُوْنَ بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّفَرِّقُوْا بَیْنَ اللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّ نَکْفُرُ بِبَعْضٍ وَّ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَّخِذُوْا بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًا . اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْکٰفِرُوْنَ حَقًّا وَ اَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّھِیْنًا . وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ لَمْ یُفَرِّقُوْا بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ اُولٰٓئِکَ سَوْفَ یُؤْتِیْھِِمْ اُجُوْرَھُمْ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا} ’’جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغمبروں کو نہیں مانتے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغمبروں میں جدائی ڈالنا چاہتے ہیں (مثلاً اللہ کو مانتے ہیں اور پیغمبروں کو نہیں مانتے) اور کہتے ہیں ہم بعضے پیغمبروں کو مانیں گے، بعضوں کو نہیں مانیں گے اور (کفرو ایمان کے) درمیان میں ایک راستہ بنانا چاہتے ہیں۔یہی لوگ حقیقی(پکے) کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلت ناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔اور جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغمبروںپر ایمان لائے اور ان میں سے کسی کو جدا نہیں سمجھا (سب کو سچا پیغمبر مانا) ایسے ہی لوگوں کو اللہ تعالیٰ ان کے اجر (آخرت میں) دے گا اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
Flag Counter