Maktaba Wahhabi

236 - 611
1. وہ معزز ہیں۔ 2. وہ صاحب ِقوت ہیں۔ 3 . رب العالمین کے ہاں ان کا بلند مرتبہ ہے۔ 4. آسمانوں میں ان کی بات مانی جاتی ہے۔ 5 . وہ امین بھی ہیں۔ ان کا ذکر اس وصف کے ساتھ بیان کرنے میں ان کا اکرام واحترام بھی ہے اور ان کے بلند مرتبے کا اظہار و اعلان بھی۔ یہ پانچو ں صفات اس حقیقتِ کبریٰ کا ثبوت ہیں کہ قرآنِ عظیم کی سند بالکل معتبر و صحیح ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنِ کریم حضرت جبریل علیہ السلام سے سنا اور حضرت جبریلِ امین نے رب العالمین سے سنا، چنانچہ اس سند کے بلند اور عظیم ہو نے میں کیا شک ہو سکتا ہے؟ یہ کتابِ مبین ہے۔ لَا رَیْبَ فِیْہِ۔۔۔! بہر حال قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کی عظمتوں بھر ی کتاب ہے اور اس میں قصصِ انبیا یعنی پہلے نبیوں کے واقعات اور ان کی امتوں کے انجام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے، قرآن کا اتباع نہ کرنے پر دنیا و آخرت میں عذاب کی وعید کی طرف اشارہ اور قرآنِ کریم کا اتباع کرنے والوں کے لیے جنت کی خوشخبریاں ہیں۔ لہٰذا دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کی امید رکھتے ہوئے اس مبارک کتاب کے احکام کے مطابق عمل کریں، کیونکہ دُنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت اسی میں ہے، جیسا کہ سورۃ الاعراف (آیت: ۱۵۷) میں ہے: { اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَھُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَ الْاِنْجِیْلِ یَاْمُرُھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْھٰھُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ یُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنْھُمْ اِصْرَھُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْھِمْ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ بِہٖ وَ عَزَّرُوْہُ وَ نَصَرُوْہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ مَعَہٗٓ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ} ’’وہ جو (محمد) رسول (اللہ) کی، جو نبی اُمی ہیں، پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں، وہ انھیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور بُرے کام سے روکتے ہیں اور پاک چیزوں کو اُن کے لیے حلال کرتے ہیں اور
Flag Counter