Maktaba Wahhabi

468 - 611
’’میں تمھارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، اگر تم انھیں مضبوطی سے پکڑے رہوگے تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے، ایک اللہ تعالیٰ کی کتاب اور دوسری میری سنت ہے۔‘‘[1] اس لیے آپ اس بات کا خاص اہتمام کریں کہ آپ کی عبادت و اطاعت اللہ کی شریعت، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور سلفِ صالحین کے طریقے کے موافق ہو۔ غرض نماز، روزہ، حج اور دیگر عبادات میں ان شرطوں کا خاص خیال رکھنے کی کوشش کیجیے۔ { رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَ اغْفِرْلَنَا وَ ارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ} [البقرۃ: ۲۸۶] ’’اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول چوک ہو گئی ہو تو ہم سے مواخذہ نہ کرنا۔ اے ہمارے پروردگار! جیسے اگلے لوگوںپر تو نے بھاری بوجھ ڈالا تھا ویسا ہم پر مت ڈال۔ مالک ہمارے! جس بوجھ کے اٹھانے کی ہم کو طاقت نہیں وہ ہم سے مت اٹھوا اور ہمارے گناہوںکو معاف کر دے اور ہمارے عیبوں کو ڈھانپ دے (اور آخر میں ہم کو رسوا نہ کر دینا) اورہم پر رحم فرما (کہ دوبارہ گناہ میں نہ پڑیں) توہی ہمارا مولا (حامی و مددگار اور آقا) ہے تو ہماری مدد کر کافروں کے مقابل میں۔‘‘ { رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآئِ . رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ} [الإبراھیم: ۴۰، ۴۱] ’’اے میرے پالنے والے! مجھ کو نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی، اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرما۔ اے اللہ! حساب (وکتاب) کے دن مجھے اور میرے ماں باپ کو بخش اور مومنوں کی مغفرت فرما۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح سنت کے مطابق وضو کرنے اور بروقت و مسنون طریقے سے باجماعت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ہر اس کام کی توفیق بخشے جس میں اس کی رضا شامل ہو اور جو ہماری دنیا و آخرت کی اصلاح کا ذریعہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نفس کی شرارت اور
Flag Counter