Maktaba Wahhabi

109 - 611
وہ نہیں ہوا، جیسا کہ سورت تکویر (آیت: ۲۹) میں ارشادِ الٰہی ہے: { وَمَا تَشَآئُ وْنَ اِِلَّآ اَنْ یَّشَآئَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ} ’’اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو اللہ رب العالمین چاہے۔‘‘ سورۃ الانعام (آیت: ۳۹) میں فرمانِ الٰہی ہے: { مَنْ یَّشَاِ اللّٰہُ یُضْلِلْہُ وَ مَنْ یَّشَاْ یَجْعَلْہُ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ} ’’اللہ جسے چا ہے گمراہ کردے اور جسے چا ہے صراط مستقیم پر لگا دے۔‘‘ اللہ کے لیے کوئی کام مشکل نہیں، جیسا کہ سورت یٰس (آیت: ۸۲) میں فرمانِ الٰہی ہے: { اِِنَّمَآ اَمْرُہٗٓ اِِذَآ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ} ’’اللہ کا معا ملہ تو ایسا کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو یہ کہتا ہے کہ ’’کُنْ‘‘ (ہو جا) تو وہ ہو جاتی ہے۔‘‘ سورۃ الانعام (آیت: ۱۲۵) میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: { فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ یَّھْدِیَہٗ یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّہٗ یَجْعَلْ صَدْرَہٗ ضَیِّقًا حَرَجًا} ’’اللہ جسے ہدایت دینا چاہتا ہے، اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کا سینہ تنگ کردیتا ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمام بندوں کے دل ایک دل کی مانند رحمن کی دو انگلیوں کے مابین ہیں، وہ جس طرح چاہتا ہے انھیں پھیر تا رہتا ہے۔‘‘[1] نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم یہ نہ کہو کہ جو اللہ اور فلاں شخص چاہے، بلکہ یوں کہو: جو صرف اللہ چا ہے۔‘‘[2] نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter