Maktaba Wahhabi

100 - 611
سورت انعام (آیت: ۵۹) میں ارشاد فرمایا: { وَ عِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ اِلَّا ھُوَ} ’’اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں، غیب اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔‘‘ سورت انعام (آیت: ۱۲۴) میں مزید ارشاد فرمایا: { اَللّٰہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ } ’’اللہ بہتر جانتا ہے کہ اسے اپنی رسالت کہاں بھیجنا ہے۔‘‘ سورت قلم (آیت: ۷) میں فرمایا: { اِِنَّ رَبَّکَ ھُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِہٖ وَھُوَ اَعْلَمُ بِالْمُھْتَدِیْنَ} ’’اللہ خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے گمراہ ہو گیا ہے اور وہی ہدایت یاب لوگوں کو بھی جانتا ہے۔‘‘ سورت انعام (آیت: ۵۳) میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: { اَلَیْسَ اللّٰہُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰکِرِیْنَ} ’’کیا اللہ تعالیٰ شکر گزاروں کو نہیں جانتا؟‘‘ سورت عنکبوت (آیت: ۱۰) میں اللہ رب العالمین کا فرمان ہے: { اَوَ لَیْسَ اللّٰہُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ} ’’کیا اللہ تعالیٰ دنیا والوں کے سینوں کی باتوں کو نہیں جانتا؟‘‘ سورت بقرہ (آیت: ۳۰) میں فرمایا: { قَالَ اِنِّیْٓ اَعْلَمُ مَالَا تَعْلَمُوْنَ} ’’(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا میں (اس میں جو مصلحت ہے) جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔‘‘ نیز سورۃ البقرہ (آیت: ۲۱۶) میں فرمایا: { وَ عَسٰٓی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَ عَسٰٓی اَنْ تُحِبُّوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ شَرٌّ لَّکُمْ وَ اللّٰہُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ} ’’اور ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو بری لگے لیکن وہ تمھارے حق میں بہتر ہو اور ایک
Flag Counter