رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی کے ساتھی(تابعی)کو دیکھا ہو؟
تو وہ کہیں گے کہ:’’ جی ہاں ہے! تو پھر انہیں فتح حاصل ہو گی۔‘‘
یہ صحیح مسلم کے الفا ظ ہیں ۔ ایک دوسری روایت کے الفاظ یوں ہیں : حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ جس میں ایک جماعت جہاد پر بھیجی جائے گی تو لوگ کہیں گے کہ:’’ دیکھو کیا تمہارے اندر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کوئی صحابی ہے؟
تو ایک صحابی پایا جائے گا؛ جس کی وجہ سے ان لوگوں کو فتح حاصل ہوگی ۔پھر ایک دوسری جماعت جہاد پر بھیجی جائے گی تو لوگ کہیں گے :’’کیا ان میں کوئی ہے کہ جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو دیکھا ہو؟
تو کہیں گے : ہاں ؛ تو پھر اس کی وجہ سے ان کو فتح حاصل ہوگی۔‘‘ پھر ایک تیسری جماعت جہاد پر بھیجی جائے گی؛ تو کہا جائے گا کہ:’’ دیکھو کیا تمہارے اندر کوئی ایسا آدمی ہے کہ جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو دیکھنے والوں کو دیکھا ہے؟ اور ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ جس میں ایک چوتھی جماعت جہاد پر بھیجی جائے گی تو ان سے کہا جائے گا کہ:’’ دیکھو کیا تمہارے اندر کوئی ایسا آدمی بھی ہے کہ جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو دیکھنے والوں کے دیکھنے والوں کو دیکھا ہے؟[یعنی تبع تابعین میں سے ہو] تو ان میں سے ایک ایسا آدمی بھی ہوگا جس کی وجہ سے ان کو فتح حاصل ہو گی۔‘‘ [1]
صحیح بخاری کی روایت میں تین بار کا ذکر ہے ؛ جیسا کہ پہلی روایت میں گزر چکا۔ لیکن اس کے الفاظ میں ( یأتِی علی الناسِ زمان یغزو فِئام مِن الناسِ)وارد ہوا ہے۔دوسری او رتیسری بار بھی ایسے ہی کہا گیا ہے۔ اوراس میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ یہ تمام صحابہ ہوں گے۔ تمام روایات کا صحابہ کرام ‘ تابعین اور تبع تابعین کے ذکر پر اتفاق ہے۔یہی وہ تین قرون ہیں [جن کے بہترین ہونے کی بشارت دی گئی ہے ]۔ جب کہ بعض روایات میں چوتھے قرن کا ذکر بھی آیا ہے۔ لیکن تین قرون پر تمام لوگوں کااتفاق ہے۔ اس کی کئی روایات ہیں ۔
جیسا کہ صحیحین میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ سب سے بہتر میرا زمانہ ہے پھر ان لوگوں کا جو ان کے بعد متصل ہوں گے۔ اس کے بعد کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو قسم سے پہلے گواہی دیں گے اور گواہی سے پہلے قسم کھائیں گے۔‘‘[صحیح بخاری:ح 868]۔
صحیحین میں ہی حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ میری امت میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر ان لوگوں کا جو ان کے بعد متصل ہوں گے۔ پھر ان لوگوں کا جو ان کے بعد متصل ہوں گے۔‘‘
|