Maktaba Wahhabi

86 - 764
داخل ہیں ۔ [تمام صحابہ رضی اللہ عنہم واجب الاحترام ہیں ]: بخاری و مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمانوں کے باہمی رحم و کرم اور الفت و محبت کی مثال ایک جسم جیسی ہے کہ جب اس کا کوئی عضو بیمار پڑتا ہے تو پورا جسم بخار و بیداری سے بے قرار ہو جاتا ہے۔‘‘[1] اس حدیث میں ہمیں خبر دی گئی ہے کہ اہل ایمان آپس میں محبت کرتے ہیں ‘ ایک دوسرے پر شفقت کرتے ہیں اور رحم کی دعا کرتے ہیں ۔ اور اس باب میں وہ ایک جسم کی مانند ہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ایمان نصوص کتاب و سنت اوراجماع امت کی روشنی میں ثابت ہے ؛ جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایمان ثابت ہے۔ اور جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں قدح کرنا چاہیے تو وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایمان کبھی بھی ثابت نہیں کرسکتا۔ بلکہ ہر وہ دلیل جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ایمان پر دلالت کرتی ہے ؛ وہ باقی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایمان پر بہت زیادہ قوت کے ساتھ دلالت کرتی ہے۔ اور جو بات بھی باقی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں قدح کے طور پر بیان کی جاتی ہے وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں بدرجہ اولی قدح کا موجب بنتی ہے۔ اس لیے کہ جو رافضی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے تعصب کرتاہے ‘ اور باقی صحابہ پر قدح کرتا ہے ؛ یہود و نصاری کی طرح اس کی حجت بالکل ناکارہ اور بودی ہے؛ جو حضرت عیسی اور موسی علیہماالسلام کی نبوت تو ثابت کرنا چاہتے ہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر قدح واعتراض کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک رافضی قوت دلیل سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھنے والے اور آپ کے ایمان پر قدح کرنے والے خوارج و نواصب کو قائل نہیں کر سکتا۔ جیسا کہ اس مکالمہ سے ظاہر ہے۔ اگر خارجی و ناصبی ایک شیعہ سے کہیں تمھیں کیوں کر معلوم ہوا کہ علی اﷲکے ولی اور متقی مؤمن ہیں ؟‘‘ اگر شیعہ اس کے جواب میں کہے کہ ’’ مجھے تواتر سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ولی اﷲ ہونا معلوم ہوا کیوں کہ آپ مسلمان تھے اور اعمال صالحہ انجام دیتے تھے۔‘‘ تو خارجی و ناصبی اس کے جواب میں کہہ سکتے ہیں کہ ’’نقل متواتر توحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کے بارے میں بھی موجود ہے۔بلکہ ان لوگوں کی نیکیوں کے بارے میں موجود تواتر کسی بھی معارض سے محفوظ ہے۔ اورحضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں نقل کردہ تواتر سے بڑھ کر ہے۔ ‘‘ اگر شیعہ کہے کہ قرآن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ولی اﷲ ہونا ثابت ہے۔
Flag Counter