Maktaba Wahhabi

624 - 764
یہاں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خبر دے رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اور ان کے ساتھی کے ساتھ ہے۔جیسا کہ موسیٰ اور ہارون علیہماالسلام سے فرمایا تھا: ﴿اِنَّنِیْ مَعَکُمَا اَسْمَعُ وَ اَرٰی﴾ (طہ۴۶) ’’بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں ۔‘‘[ یہ معیت خاصہ ہے] بخاری و مسلم میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’جب ہم غار میں تھے تو میں نے دیکھاکہ دشمنوں کے پاؤں ہمارے سر کے اوپر تھے۔ میں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر ان کفار میں سے کوئی اپنے پاؤں پر نظر ڈالے تو ہم کو دیکھ لے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ابوبکر! ان دو آدمیوں کے بارے میں آپ کو کیا خطرہ لاحق ہے جن کا تیسرا اﷲ ہو۔‘‘[1] اس حدیث کے صحیح ہونے پر اہل علم محدثین کا اتفاق ہے‘ اور اسے قبول وتصدیق حاصل ہے۔ نیز اس میں کبھی بھی دو افراد نے اختلاف نہیں کیا۔ اور قرآن کریم اس کے معنی پر دلالت کرتا ہے۔ جیسا کہ آیت مبارکہ میں ہے: ﴿اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ لَاتَخْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا﴾ [التوبۃ ۴۰] ’’ جب وہ اپنے ساتھی سے فرمارہے تھے :گھبرائیے نہیں ! بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔‘‘ [معیت الٰہی کی اقسام]: کتاب اللہ لفظ ’’معیت ‘‘یعنی ساتھ ؛ دو معنوں میں استعمال ہوا ہے۔معیت عامہ : یعنی عام ساتھ؛ اور معیت خاصہ یعنی :خاص ساتھ ۔ معیت عامہ ؛[معیت عامہ علم کے ساتھ ہوتی ہے جیسے کہ اس آیت میں ] اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلٰی الْعَرْشِ یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْہَا وَمَا یَنْزِلُ مِنْ السَّمَآئِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْہَا وَہُوَ مَعَکُمْ اَیْنَ مَا کُنْتُمْ﴾ ’’وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر وہ عرش پر بلند ہوا، وہ جانتا ہے جو چیز زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے اور وہ تمھارے ساتھ ہے، جہاں بھی تم ہو۔‘‘ [الحدید۴] نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اَلَمْ تَرَی اَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ مَا یَکُوْنُ مِنْ نَّجْوَی ثَلَاثَۃٍ اِِلَّا ہُوَ رَابِعُہُمْ وَلَا خَمْسَۃٍ اِِلَّا ہُوَ سَادِسُہُمْ وَلَا اَدْنٰی مِنْ ذٰلِکَ وَلَا اَکْثَرَ اِِلَّا ہُوَ مَعَہُمْ اَیْنَ مَا کَانُوْا
Flag Counter