Maktaba Wahhabi

616 - 764
ظلم کرتا ہے تواس کے بعض ساتھی ایسے ہوتے ہیں جو کسی پر ظلم نہیں کرتے۔اور جس چیز پر وہ تمام برابرمتفق ہیں ؛ اس میں کسی پر کوئی ظلم نہیں ہے۔ اور یہ بھی معلوم شدہ ہے کہ کبھی بعض افراد اجماع کے حکم کی مخالفت بھی کرتے ہیں ؛ بھلے یہ اجماع اعیان کا ہو یا اعراض کا۔ اس کی مثال یوں بیان کی جاسکتی ہے کہ : یہ ایک بدیہی بات ہے کہ انسان ایک تیر کو بآسانی توڑ سکتا ہے، مگر بہت سے تیروں کو توڑنا مشکل ہے۔ایسے ہی ایک انسان پر دشمن غالب آسکتا ہے ‘ اور اسے پسپا کرسکتا ہے؛ مگر جب ان کی تعداد بہت زیادہ ہوجائے تو پھر ایسا کرنا ممکن نہیں رہتا۔ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ:’’ اگر اجماع میں خطا کا امکان ہوتا ہے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عصمت ثابت نہیں ہو سکے گی ۔ اس لیے کہ[شیعہ کے نزدیک] عصمت علی رضی اللہ عنہ کا اثبات بھی اجماع کا رہین منت ہے۔ اوریہ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سوا دوسرے لوگ معصوم نہیں ہیں ۔جب یہ جائز ہوگا کہ اجماع سے غلطی ہوسکتی ہے ؛ تو پھر اس بات کا بھی امکان رہتا ہے کہ: اس امت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سوا کچھ دوسرے لوگ بھی معصوم ہوں ۔تو اس صورت میں یہ کہنا درست نہیں ہو گا کہ معصوم صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی ہیں ۔ اس سے واضح ہوگیا کہ: اگر شیعہ اجماع پر معترض ہوں گے تو امام کے معصوم ہونے کی جس بنیاد پر ان کا عتماد ہے ‘ وہ باطل ٹھہرے گی۔ اورجب عصمت کے متعلق ان کا ایک مذہبی قاعدہ ہی سرے سے باطل ٹھہرے گا تورافضی مذہب کی پوری عمارت ہی دھڑام سے گر پڑے گی۔ [اوراگر اسے حجت قرار دیں گے تو اصحاب ثلاثہ کی خلافت پر منعقد شدہ اجماع کو تسلیم کرنا پڑے گا]۔تو واضح ہوگیا کہ اجماع پر قدح کرنے سے ان کے مذہب کے اصول ہی باطل ثابت ہوتے ہیں ۔اور اگر اجماع کو حجت تسلیم کرتے ہیں تو پھر بھی ان کا مذہب باطل ثابت ہوتا ہے۔ پس ہر دو صورتوں میں ان کے مذہب کاباطل ہونا ثابت ہوجاتا ہے۔ فصل:....[خلافِ علی رضی اللہ عنہ اجماع] [اعتراض]:شیعہ مصنف لکھتا ہے:’’ہم وہ نصوص ذکر کر چکے ہیں جن سے امامت علی رضی اللہ عنہ کا اثبات ہوتا ہے، لہٰذا س کے خلاف جو اجماع بھی انعقاد پذیر ہو گا وہ غلط ہو گا۔اس لیے کہ اہل سنت کے نزدیک بھی نص کے خلاف منعقد ہونے والا اجماع غلط ہوتا ہے۔‘‘[انتہیٰ کلام الرافضی] [جواب]:اس کا جواب کئی نکات پر مشتمل ہے: اول:....یہ ہے کہ ہم قبل ازیں خلفاء ثلاثہ سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی امامت کے اثبات میں شیعہ کے دلائل کا ابطال کرکے اس کے خلاف براہین و دلائل قائم کر چکے ہیں ۔ دوم:....نصوص حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پہلے خلفاء ثلاثہ کی خلافت پر دلالت کرتی ہیں ۔
Flag Counter