Maktaba Wahhabi

30 - 764
﴿اَلَآ اِنَّ اَوْلِیَآئَ اللّٰہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَ لَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ o الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ کَانُوْا یَتَّقُوْنَ﴾ [یونس ۶۲۔۶۳] ’’آگاہ رہوکہ اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور (برائیوں سے)پرہیز رکھتے ہیں ۔‘‘ پس ہر ایمان والا مؤمن شخص اللہ کا دوست ہے اور اللہ اسے دوست رکھتاہے۔ جیسا کہ اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا﴾ (البقرۃ:۲۴۷) ’’ اﷲتعالیٰ اہل ایمان کا دوست ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ مَوْلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاَنَّ الْکٰفِرِیْنَ لَا مَوْلَی لَہُمْ ﴾ [محمد ۱۱] ’’اس لیے کہ ایمان والوں کا کارساز خود اللہ تعالیٰ ہے اور اس لیے کہ کافروں کا کوئی کارساز نہیں ۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ ہَاجَرُوْا وَ جٰہَدُوْا بِاَمْوَالِہِمْ وَ اَنْفُسِہِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوْٓا ....وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُہُمْ اَوْلٰی بِبَعْضٍ فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ﴾ [الأنفال ۷۲۔۷۵] ’’ جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ان کو پناہ دی اور مدد کی ........اور رشتے ناطے والے ان میں سے بعض بعض سے زیادہ نزدیک ہیں اللہ کے حکم میں بیشک اللہ تعالیٰ ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔‘‘ ان تمام نصوص میں اہل ایمان کے مابین موالات اور دوستی ثابت ہے۔یہ اس کا دوست ہے ؛ وہ اس کا ولی و دوست ہے ؛ اورتمام اہل ایما ن اللہ کے ولی اور آپس میں دوست ہیں ‘ اور اللہ او راس کا رسول اور فرشتے بھی اہل ایمان کے دوست ہیں ۔ مذکورہ صدر آیات میں یہ کہیں بھی مذکور نہیں کہ جو کسی کا ولی ہو گا وہ اس کا متولی بھی ہو گا،اس کے علاوہ کوئی بھی اس کا متولی نہیں ہوگا۔ اور اس ولی کو اس پر متصرف بھی سمجھا جائے گا؛ باقی لوگوں کو نہیں ۔ [ولی اور متولی میں فرق]: سولھویں وجہ :....وِلایت [واؤ کے نیچے زیر کے ساتھ ]اور وَلایت [واؤ کے اوپر زبر کیساتھ] کا فرق علماء میں عام طور پر معروف ہے۔ وَلایت عداوت کی ضد ہے ؛ ان نصوص میں اسی کا ذکر کیا گیا ہے۔اس سے وِلایت مراد نہیں جو کہ حکومت اور امارت کے معنی میں ہے۔ شیعہ کی جہالت کا یہ عالم ہے وہ ولی کو امیر سمجھتے ہیں ۔اور وَلایت اور وِلایت میں کوئی
Flag Counter