Maktaba Wahhabi

266 - 764
ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا ؛ جیسا کہ تعین استخلاف والوں کا کہنا ہے۔ اور اس پردیگر اقوال بھی دلالت کرتے ہیں ۔ [حضرت علی رضی اللہ عنہ اور امارت مدینہ] [اعتراض]: شیعہ مصنف کا یہ قول کہ ’’ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مدینہ کی امارت سے معزول نہیں کیا تھا۔‘‘[1] [جواب]:ہم کہتے ہیں : ایک غلط بات ہے۔ اس لیے کہ جونہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس وارد ہوئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ کے واپس آنے سے خود بخودہی معزول ہوگئے تھے۔ جس طرح آپ کے دیگرنائبین آپ کی تشریف آوری سے از خود اُس منصب سے الگ ہو جایا کرتے تھے جس پر آپ ان کو اپنی عدم موجودگی میں مقرر فرمایا کرتے تھے۔[آپ نے اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کفار سے اظہار براء ت کرنے کے لیے مکہ بھیجا تھا]۔ نیزآپ کو یمن میں عامل مقرر کیا[تھاجہاں سے] آپ حجۃ الوداع کے موقع پر[واپس آکر] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے؛ اس وقت مدینہ پر آپ کے علاوہ کو ئی دوسرا خلیفہ تھا۔٭ کیا آپ یہی سمجھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن میں تھے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے ؛ مگر پھر بھی مدینہ میں خلیفہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی تھے ؟ [أیں چہ بو العجبی است ؟]۔ ٭ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسی بات کوئی ایسا جاہل ہی کہہ سکتا ہے جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال کاکچھ پتہ نہ ہو۔ یعنی اس کا خیال یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ برابر مدینہ میں خلیفہ رہے یہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوگیا۔مگر انہیں اس بات کا علم نہ ہوسکا کہ اسکے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سن ۹ھ ؁ میں آپ کواپنا نمائندہ بنا کرحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھیجا تاکہ اہل مکہ کے عہد انہیں واپس کریں ۔ اس وقت آپ پر امیر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ واپس آنے کے بعد آپ کو یمن روانہ فرمایا۔آپ کے علاوہ حضرت معاذ اورحضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہما کو بھی یمن بھیجا تھا۔ ٭ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع والے سال حج کیا ؛ تو اس وقت مدینہ پر اپنا جانشین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی دوسرے صحابی کو بنایا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ واپس مکہ میں آکر آپ سے ملے ۔اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سو اونٹوں کی قربانی دی ؛ جن میں سے سڑسٹھ اونٹ خودرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نحر کیے ؛ جب تینتیس
Flag Counter