Maktaba Wahhabi

283 - 764
حدیث صحیح میں وارد ہوا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا تھا کہ سب لوگوں میں سے آپ کو عزیز تر کون ہے؟ فرمایا:’’ عائشہ۔‘‘ عرض کیا گیا مَردوں میں سے کون؟ فرمایا: ’’ان کے والد ابوبکر رضی اللہ عنہ ۔‘‘[1] سقیفہ بنی ساعدہ کے روز حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مہاجرین وانصار کے ہجوم میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مخاطب کرکے کہا تھا: ’’آپ ہم میں سب سے بہتر اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو عزیز تر ہیں ۔‘‘[2] صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے بھی اس کی تردید نہیں کی تھی۔‘‘ نیز یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اللہ تعالیٰ کی محبت کے تابع ہے ۔ پس ابوبکر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کو مخلوق میں سب سے محبوب تھے ‘اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوبھی آپ سے بہت زیادہ پیار تھا۔ ہاں بالکل معاملہ ایسے ہی تھا۔ اس لیے کہ[رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد] آپ ان سب میں اللہ سے زیادہ ڈرنے والے اور عزت والے تھے۔ اور مخلوق میں اللہ کے ہاں سب سے زیادہ معزز و مکرم اور کتاب و سنت کا تقوی رکھنے والے تھے۔ سب سے بڑے متقی تھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو متقی قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ﴿وَسَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقٰی oاَلَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَہٗ یَتَزَکّٰیo وَ مَالِاَحَدٍ عِنْدَہٗ مِنْ نِّعْمَۃٍ تُجْزٰی o اِِلَّا ابْتِغَائَ وَجْہِ رَبِّہٖ الْاَعْلٰی oوَلَسَوْفَ یَرْضٰی ﴾ (اللیل:۱۷۔۲۱) ’’اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہے۔جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اسے دینا ہو۔بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ و بلند کی رضا چاہنے کے لیے۔ یقیناً وہ (اللہ بھی)عنقریب رضامند ہو جائے گا۔‘‘ ائمہ تفسیر فرماتے ہیں کہ یہ آیات حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئیں ۔ [3] ہم ائمہ تفسیر کے اس قول کی صحت دلیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں ۔ ہم کہتے ہیں :’’الاتقی‘‘ سے مرادکبھی ایک نوع ہوتی ہے اور کبھی شخص واحد بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔جب اس سے مراد نوع ہو تو پوری جماعت بھی مقصود ہوسکتی ہے۔اگر یہ کہیں کہ ان میں صرف ایک شخص ہی اتقی ہوسکتا ہے تو یہ قول باطل ہے۔ اس لیے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض افراد بعض سے زیادہ متقی ہوتے ہیں ۔حالانکہ یہ چیز اہل سنت و الجماعت اور شیعہ کے اقوال کے خلاف ہے۔ اس لیے کہ اہل سنت و الجماعت کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مخلوق میں سب سے زیادہ متقی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے۔جب کہ شیعہ کہتے ہیں : نہیں ؛ بلکہ وہ شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔ بعض لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے مراد حضرت
Flag Counter