Maktaba Wahhabi

254 - 764
حضرات افضل ترین لوگ ہیں ؟ تواس کے جواب میں کہا جائے گاکہ : اختصاص میں کمال اصل ِ تشبیہ میں مشارکت سے مانع نہیں ہوسکتا۔ ایسے ہی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: ’’ آپ صاحب یس کی طرح ہیں ۔‘‘ ایسے ہی آپ نے قبیلہ اشعری کے بارے میں فرمایا: ’’ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان میں سے ہوں ۔‘‘ یہ صرف اس قبیلہ کیساتھ ہی خاص نہیں ؛ بلکہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی فرمایا : ’’ تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں ۔‘‘ حضرت زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’ آپ ہمارے بھائی اور ہمارے مولا[دوست ] ہیں ۔‘‘ یہ بات صرف حضرت زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہی خاص نہیں تھی ؛ بلکہ آپ نے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی ایسے ہی فرمایا تھا۔ جملہ طور پر اس باب میں امثال اور تشبیہات بہت زیادہ ہیں ۔ ان سے کہیں بھی ہر لحاظ سے تماثل کا وجوب ثابت نہیں ہوتا۔ بلکہ ان کا اعتبار سیاق کلام کے لحاظ سے ہوتا ہے ۔ اور نہ ہی اس کا تقاضا مشبہ کے لیے تشبیہ میں تخصیص کا ہوتا ہے۔ بلکہ اس میں کسی دوسرے کی شراکت بھی ممکن ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ کُلِّ سُنْبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ﴾ [البقرۃ ۲۶۱] ’’جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سے سو دانے ہوں ۔‘‘ نیز فرمان الٰہی ہے : ﴿وَاضْرِبْ لَہُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَۃِ [اِذْ جَآئَ ہَا الْمُرْسَلُوْنَ]﴾ [یس۱۳] ’’اور آپ ان کے سامنے ایک مثال (یعنی ایک)بستی والوں کی مثال (اس وقت کا) بیان کیجئے [جبکہ اس بستی میں (کئی)رسول آئے] ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿مَثَلُ مَا یُنْفِقُوْنَ فِیْ ھٰذِہِ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا کَمَثَلِ رِیْحٍ فِیْہَا صِرٌ﴾[آل عمران] ’’یہ کفار جو خرچ کریں اس کی مثال یہ ہے ایک تند ہوا چلی جس میں پالا تھا۔‘‘ یہ بھی کہا گیا ہے کہ قرآن میں بیالیس مثالیں بیان کی گئی ہیں ۔ اب کہنے والے کا یہ دعوی کہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ کو نبوت کے سوا باقی ہر بات میں ہارون علیہ السلام کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔ یہ محض باطل کلام ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی ’’اَمَا تَرْضٰی اَنْ تَکُوْنَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ ہَارُوْنَ مِنْ
Flag Counter