Maktaba Wahhabi

204 - 764
مروانیہ جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جنگ کی تھی؛ اگر چہ وہ آپ کوکافر تو نہیں کہتے ؛ لیکن ان کے دلائل رافضیوں کے دلائل کی نسبت بہت زیادہ مضبوط ہیں ۔ مشہور ادیب جاحظ نے مروانیہ کے لیے ایک کتاب تحریر کی تھی۔ اس میں ایسے دلائل پیش کیے ہیں جن کو رافضہ کبھی بھی توڑ نہیں سکتے۔ رافضیوں کی بات توچھوڑیے زیدیہ بھی ان دلائل پر رد نہیں کرسکتے۔ البتہ اہل سنت والجماعت [اللہ انہیں تاقیامت سلامت رکھے] چونکہ معتدل اورمتوسط لوگ ہیں [وہ ان دلائل کا تاروپود بکھیر سکتے ہیں ]؛ یہی وجہ ہے کہ شیعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں [مروانیہ اور خوارج کے خلاف]حق بات کے لیے ان سے مدد لیتے ہیں ۔ لیکن اہل سنت والجماعت ایسے دلائل پیش کرتے ہیں جن سے چاروں خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابہ کرام کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ اہل سنت و الجماعت یا کسی بھی دوسرے کے پاس کوئی ایسی دلیل نہیں ہے جو کہ مدح میں صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہی خاص ہواور؛ یاصرف دوسروں پر قدح وارد کرتی ہو؛ یہ بات بالکل محال اورممتنع ہے۔انتہائی محال قسم کا جھوٹ بولنے کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں ۔میدان مناظرہ و مجادلہ میں مقبول حق کے ساتھ ایسا ممکن نہیں ۔ چوتھی بات:....ان سے کہا جائے گا کہ : اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان : ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ﴾ [البینۃ۷] ’’بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ۔‘‘ یہ عام خطاب ہے ؛ جو کہ ہر اس انسان کو شامل ہے جو ان صفات سے موصوف ہو۔تو پھر اس کو شیعہ کے ساتھ خاص کرنے کی کیا دلیل ہے ؟ اگر شیعہ کہیں : [اس لیے کہ ] ان کے سوا جتنے بھی لوگ ہیں ‘ وہ کافر ہیں ۔ تو ان سے کہا جائے گاکہ : اگر دوسرے لوگوں کا کفر کسی دلیل سے ثابت ہوتا تو تمہیں اتنے لمبے پاپڑ بیلنے کی کوئی ضرورت نہ تھی۔اور اگر ایسا ثابت نہیں ہوسکتا تو پھر تمہیں تمہاری دلیل کسی کام نہ آئی۔اس لیے کہ نقل کے اعتبار سے یہ ثابت نہیں ہے۔ اور اگر کسی دوسری علیحدہ و جداگانہ دلیل سے ایسا ثابت بھی ہوجائے تو وہ اس آیت سے ثابت تصور نہیں ہوگا۔پھر اسی پر اعتما د کیا جائے گا۔ پانچویں بات:....یہ بات تواتر کے ساتھ معلوم ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما شیعان علی رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر دوسرے لوگوں سے محبت اور دوستی رکھتے تھے۔ حتی کہ آپ خوارج کے ساتھ بیٹھتے اور انہیں فتوی دیا کرتے تھے؛ اور ان سے مناظرہ بھی کیا کرتے تھے۔ اگر آپ کا اعتقاد یہ ہوتا کہ بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ؛وہ صرف شیعہ ہی ہیں ؛او ران کے علاوہ جتنے بھی لوگ ہیں ؛سب کافر ہیں ۔ تو پھر آپ کبھی بھی ایسا نہ کرتے۔ اور ایسے ہی بنو امیہ کے ساتھ آپ کا برتاؤ اور سلوک ایک کھلی ہوئی دلیل ہے کہ آپ انہیں کافر نہیں سمجھتے تھے۔ اگر شیعہ کہیں کہ : ہم شیعہ کے علاوہ باقی لوگوں کو کافر تو نہیں کہتے ؛ لیکن ہم کہتے ہیں : شیعہ خیر البریہ ہیں ۔
Flag Counter